Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
کائنات کی سطح پر، قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ خدا نے سات آسمان اوپر تلے پیدا کیے۔ تم خدا کی تخلیق میں کوئی خلل نہ دیکھو گے۔ تم پھر نگاہ ڈال کر دیکھو، کہیں تم کو کوئی خلل نظر آتا ہے۔ تم دوبارہ نگاہ ڈال کر دیکھ لو، آخر کار تمہاری نگاہ حقیر اور عاجز ہو کر تمہاری طرف لوٹ آئے گی۔
سورہ نمبر 67 آیت 3 تا 4: خدا نے ایک عظیم کائنات پیدا کی۔ اس کائنات میں ہر آن بے شمار سرگرمیاں جاری ہیں، مگر تمام سرگرمیاں نہایت منظم طور پر ہو رہی ہیں۔ کہیں کوئی بے قاعدگی نہیں۔ کسی کا عمل یہاں اعلیٰ معیار سے کم نہیں۔
کتاب عظمت قرآن مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 160۔