Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
تضاد کی دو قسمیں: قرآن کی مذکورہ آیت، سورہ نمبر 4 آیت 82 میں جس تضاد یا نامطابقت کا ذکر کیا گیا ہے، اس کے دو خاص پہلو ہیں، ایک داخلی اور دوسرا خارجی۔ داخلی غیر مطابقت یہ ہے کہ کتاب کا ایک بیان کتاب کے دوسرے بیان سے ٹکرا رہا ہو۔ خارجی غیر مطابقت یہ ہے کہ کتاب کا بیان خارجی دنیا کے حقائق سے ٹکرا جائے۔ قرآن کا دعویٰ ہے کہ وہ ان دونوں قسم کے تضادات سے خالی ہے، جبکہ کوئی بھی انسانی تصنیف ان سے خالی نہیں ہو سکتی۔
یہی واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قرآن غیر انسانی ذہن سے نکلا ہوا کلام ہے۔ اگر وہ ایک انسانی کلام ہوتا تو یقیناً اس کے اندر بھی وہی کمی پائی جاتی جو تمام انسانی کلام میں غیر استثنائی طور پر پائی جاتی ہے۔ کتاب عظمت قرآن مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 18۔