Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
چند تاریخی خواتین: پیغمبروں کی تاریخ میں چند خواتین ایسی ملتی ہیں جو پوری انسانیت کے لیے نمونے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اگرچہ تمام پیغمبروں اور ان کے اہلِ خانہ کے حالات ہمارے علم میں نہیں ہیں، تاہم قرآن یا حدیث کے ذریعے جو حالات ہمارے علم میں آئے ہیں، ان میں سے چند خواتین نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔ وہ مختلف پہلوؤں سے ساری انسانیت کے لیے نمونہ ہیں۔ یہاں مختصر طور پر چند ایسی خواتین کا ذکر کیا جاتا ہے: کتاب "عورت: معمارِ انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 126۔