Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
نمبر 18، حیاتِ طیبہ۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے: "جو شخص کوئی نیک کام کرے، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ہم اس کو زندگی دیں گے، ایک اچھی زندگی۔ اور جو کچھ وہ کرتے رہے، اس کا ہم ان کو بہترین بدلہ دیں گے۔ " النحل 97۔
قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی نظر میں عورت اور مرد دونوں کی حیثیت بالکل یکساں ہے۔ دونوں کے لیے عمل کا ایک ہی معیار ہے۔ دونوں کے لیے دنیا میں خدا کی رحمت اور آخرت میں خدا کے عذاب سے نجات کا فیصلہ ایک ہی اصول کے تحت ہوگا۔ دونوں کے بارے میں خدا کا قانون عمل کی بنیاد پر ہے، نہ کہ جنس کی بنیاد پر۔
کتاب "عورت معمارِ انسانیت"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 35۔