Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
نمبر 15: عورت ماں کی حیثیت سے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جان لو، جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔ اعلموا أن الجنة تحت أقدام الأمهات. الحدیث: عورت ماں کی حیثیت سے اپنی اولاد کی سب سے بڑی محسن ہوتی ہے۔
اس اعتبار سے انسان کے اوپر ماں کا درجہ سب سے زیادہ ہے۔ اس حدیث میں دراصل اس حقیقت پر زور دیا گیا ہے کہ محسن کے احسان کا اعتراف سب سے بڑی نیکی یعنی ورچو ہے۔ اس نیکی کی اسپرٹ جس کے اندر ہو، اس کے اندر بیک وقت دو صفتیں موجود ہوں گی: انسان کی نسبت سے اس کے حسن سلوک کا گہرا اعتراف، اور خدا کی نسبت سے اس کے احسان کا گہرا شکر۔ یہی صفت کسی انسان کے لیے جنت میں داخلے کا سب سے بڑا استحقاق ہے۔
کتاب: عورت معمارِ انسانیت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 66۔