Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
اسلام کے نام پر غیر اسلام p. 102
ایک تعلیم یافتہ مسلمان جو امر یکہ میں رہتے ہیں انھوں نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ آج کل امریکہ میں اسلام کی تصویر اتنی خراب ہو گئی ہے کہ میں اپنے کو مسلمان بتاتے ہوئے گھبراتا ہوں۔ کوئی مجھ سے میر امذ ہب پوچھتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ میں مذ ہب انسانیت کو مانتا ہوں اگر میں اپنامذ ہب اسلام بتاؤں تو وہ فورا کہے گا— پھر تو تم ایک دہشت گر د ہو p. 102
Then you must be a terrorist p. 102
انھوں نے کہا کہ اسلام کی یہ تصویر جدید میڈیا نے بنائی ہے ۔ میں نے کہا کہ نہیں۔ بلکہ اسلام کی یہ تصویر خود مسلمانوں نے بنائی ہے۔ اصل یہ ہے کہ مسلمان جگہ جگہ اسلام کے نام پر تشدد کی تحریکیں چلار ہے ہیں ۔ اسی کو میڈیا کے لوگ رپورٹ کرتے ہیں۔ مسلمان اپنی یہ تحریکیں چونکہ اسلام کے نام پر چلاتے ہیں اس لیےوہ اسلام سے منسوب ہو کر میڈیا میں آتی ہیں۔ جب مسلمان خوداس قسم کی تحریکوں کو اسلام کے نام پر چلار ہے ہوں تو میڈیا ان کو کسی اور نام سے کیسے رپورٹ کرے گا۔ p. 103original + quote
انھوں نے کہا کہ اس قسم کی متشد دانہ تحریکیں صرف کچھ مسلمان چلاتے ہیں، نہ کہ سارے مسلمان۔ پھر ان کی بنیاد پر سارے مسلمانوں کے بارے میں منفی رائے قائم کرنا کیوں کر درست ہو سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ اس قسم کی تحریکیں تھوڑے مسلمان چلاتے ہیں مگر اسی کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے کہ بقیہ مسلمان ان تحریکوں کی کھلی مذمت نہیں کرتے۔ وہ ان کے بارے میں خاموشی کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس لیے خود اسلامی اصول کے مطابق، یہ کہنا درست ہو گا کہ اسلام کے نام پر نفرت اور تشد د کی ان تحریکوں کو چلانے کے لیے اگر تھوڑے لوگ بر اہ ر است ذمہ دار ہیں تو بقیہ لوگ اس کے بالواسطہ ذمہ دار ۔ p. 103original + quote
موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی یہ روش بے حد افسوسناک ہے۔ اسلامی حکومت اور نظام مصطفی اور اسلامی جہاد کے نام پر ایسے افعال کیے جار ہے ہیں جو سر اسر اسلام کے خلاف ہیں۔ جو لوگوں کو خدا کے دین سے قریب کرنے کے بجائے انھیں اس سے دور کر رہے ہیں۔ اس اندوہناک صورت حال کو دیکھ کر ایک شاعر نے بجاطور پر کہا ہے — p. 103original + quote
کسے خبر تھی کہ لے کر چراغ مصطفوی p. 103
جہاں میں آگ لگاتی پھرے گی بولہبی p. 103