Islam Aur Asr-e-Hazir

تعصب یا خدا پرستی

Islam Aur Asr-e-Hazir — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (55 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. روحانی تہذیب
  3. مذہب اور سائنس
  4. یہ بٹن دبانے کا معاملہ نہیں
  5. عقیدہ خدا اور اسلام
  6. حقیقت کی تلاش
  7. خالق کی تلاش
  8. معبود کی تلاش
  9. انجام کی تلاش
  10. انسان کی نار سائی
  11. پیغمبر کی ضرورت
  12. پیغمبر کی صداقت
  13. قران اپنی دلیل اپ
  14. اخری بات
  15. اسلام کا تعارف
  16. خدا کا وجود
  17. کائنات میں نشانیاں
  18. خدا کے ساتھ ہمارا تعلق
  19. معرفت کا حصول
  20. وحی کا مسئلہ
  21. تعصب یا خدا پرستی
  22. منزل کی طرف
  23. قانون کی ناکامی
  24. مادی فلسفہ
  25. محرک کی ضرورت
  26. دیوار کی ضرورت
  27. عیسائیت
  28. ہندو ازم
  29. دونوں مذاہب پر تبصرہ
  30. اسلام
  31. غلط فہمی کا ازالہ
  32. خاتمہ
  33. دور جدید میں انسان کے مسائل
  34. اسلام اور عصر حاضر
  35. حصہ اول
  36. روحانی فاقہ
  37. علیحدگی کا عمل
  38. مسیحیت اور اسلام کا فرق
  39. مسیحیت میں تبدیلی
  40. مذہب اور زندگی کی علیحدگی
  41. مذہب ایک رسمی ضمیمہ
  42. فطرت انسانی کا تقاضا
  43. عجز کی تلافی
  44. خدا کا تصور مختلف مذاہب میں
  45. خدا کا بگڑا ہوا تصور
  46. حصہ دوم
  47. اجتماعی مسائل
  48. خاتمہ
  49. انسان اپنے اپ کو پہچان
  50. سب سے بڑا مسئلہ
  51. موت کے بعد زندگی
  52. دوسری دنیا
  53. اخری بات
  54. سچائی کا اعتراف
  55. یہ تضاد کیوں

تعصب یا خدا پرستی p. 97

آخر میں میں یہ کہوں گا کہ مذہب یا خدا پرستی کی دو قسمیں ہیں۔ ایک یہ کہ نسلی تعلق یا سماجی حالات کے نتیجہ میں آدمی کا کوئی مذہب بن جائے اور آدمی اس کو پکڑے رہے۔ دوسرے یہ کہ وہ خود اپنی عقل کو استعمال کرے اور سنجیدہ مطالعہ کے ذریعے کسی رائے پر پہنچے اور اس کو شعوری فیصلہ کے تحت اختیار کر لے۔ بظاہر دونوں ہی مذہب دکھائی دیتے ہیں۔ مگر پہلی چیز کا نام تعصب ہے اور دوسری چیز کا نام خدا پرستی۔ p. 97

خدا ہر قسم کے تعصب اور بے عقلی سے پاک ہے۔ اس لیے خدا کبھی ایسے شخص کو نہیں اپنائے گا جو تعصب اور غیر معقولیت کا سرمایہ لیے ہوئے اس کے پاس پہنچے۔ خدا کا محبوب بندہ تو وہی ہے جو تمام تعصبات سے اوپر اٹھ کر سنجیدگی اور معقولیت کے راستہ کو اختیار کرے۔ خدا صرف اس شخص کو اپنے پڑوس کے لیے قبول کرے گا جو اپنے اندر ربانی شخصیت کی تعمیر کرے۔ غیر مزکّیٰ شخصیت کے حامل افراد کو وہ رد کرکے دور پھینک دے گا تاکہ وہ ہمیشہ کے لیے محرومی اور رسوائی کا عذاب سہتے رہیں۔({ FR 2142 }) p. 98