Dawat Ilallah

ہندوستان میں دعوت الی اللہ

Dawat Ilallah — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (15 chapters)
  1. دعوت الی اللہ امت مسلمہ کی ذمہ داری
  2. امت کی ذمہ داری
  3. لازمی فریضہ
  4. دعوت الی اللہ کا کام
  5. دعوت اور عمل
  6. ہر گھر دعوتی مرکز
  7. ہجرت برائے دعوت
  8. قرآن کتابِ دعوت
  9. مسجد وار دعوت
  10. دعوت اور دعا
  11. نتیجہ خیز عمل
  12. اخوانِ رسول کا رول
  13. اختلاف کو عذر بنانا
  14. رائے کی قربانی
  15. ہندوستان میں دعوت الی اللہ

ایک حدیثِ رسول میں ہم کو یہ پیشن گوئی ملتی ہے کہ بعد کے زمانے میں دعوت الی اللہ کا کام کرنے کے لیے ہندوستان میں ایک مخصوص گروہ، یعنی عصابہ، اٹھے گا۔ النسائی، رحم الحدیث 3175۔ یہ مخصوص دعوتی گروہ انڈیا میں بھی دعوت الی اللہ کا کام اسی طرح کرے گا جس طرح وہ عالمی سطح پر دعوت الی اللہ کے کام کو انجام دے گا، اور لوگوں کو جنت کا راستہ دکھائے گا۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خدا کی طرف سے اس بات کا فیصلہ ہو چکا ہے کہ ہندوستان میں دعوت الی اللہ کا کام اس طرح منظم ہو کہ اس کے ذریعے لوگ خدا کی ابدی رحمت کے سائے میں آ سکیں۔

مذکورہ حدیث میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں اٹھنے والا یہ دعوتی گروہ عذابِ جہنم سے محفوظ رہے گا، أَحْرَسَهُمَ اللَّهُ مِنَ النَّارِ جنت کے دروازے ان کے لیے کھول دیے جائیں گے، اور یہ لوگ خدا کی ابدی جنت میں جگہ پائیں گے۔ اس لیے آپ کو اس دعوتی کام میں پورے یقین کے ساتھ بھرپور طور پر شامل ہو جانا ہے۔ ہر عورت اور مرد کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اس دعوتی گروہ کا ناقابلِ تقسیم حصہ بنائیں۔ اگر آپ نے اپنی دعوتی ذمہ داریوں کو پورا کیا تو خدا آپ کو ضرور اس دعوتی گروہ میں شامل فرمائے گا جس کے لیے اس کی طرف سے پیغمبرِ اسلام کے ذریعے پیشگی طور پر بشارت دے دی گئی ہے۔ p. 44