Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
میرے تجربے کے مطابق صرف وہی کوششیں درست ہیں جو نتیجہ خیز ہوں۔ بائبل میں کہا گیا ہے کہ تم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ You have sown much and bring in little. ہاگائی باب 1 آیت 6۔
اس سے یہ حقیقت معلوم ہوتی ہے کہ لوگ عام طور پر بہت زیادہ کام کرتے ہیں، لیکن وہ صرف اس کا تھوڑا نتیجہ حاصل کر پاتے ہیں۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ لوگ عام طور پر اپنے عمل کے نتیجے کو سامنے نہیں رکھتے۔ میں آپ تمام لوگوں سے کہوں گا کہ ہمیشہ اپنے عمل کے نتیجے کو سامنے رکھ کر کام کریں، اور صرف وہی کام کریں جس کے بارے میں آپ کو معلوم ہو کہ وہ نتیجہ خیز کام ہے۔ p. 37