Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
دعوتی مشن کے لیے اتحاد بہت ضروری ہے۔ اتحاد کا مطلب ہے اختلاف کے باوجود متحد رہنا۔ آپ کو یہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ اتحاد ہماری طاقت ہے اور اختلاف ہماری کمزوری۔
United we stand, divided we fall. آپ اس حدیثِ رسول کو اپنے ذہن میں ہمیشہ تازہ رکھیں: «مَنْ شَذَّ شُذَّ إِلَى النَّارِ» الترمذی، رقم الحدیث 2167۔ یعنی جو شخص اجتماعیت سے الگ ہوا، وہ آگ میں جائے گا۔ یہ حدیث بہت اہم ہے۔
اس حدیث میں اختلاف سے مراد نفسیاتِ اختلاف ہے، نہ کہ مجرد گروہی اختلاف۔ یعنی اصل برائی عملاً کسی گروہ سے کٹنا نہیں ہے، بلکہ اختلاف برپا کر کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے۔ اس لیے آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ آپ کبھی بھی اختلافات کو عذر یعنی excuse بنا کر دعوتی مشن سے الگ نہ ہوں۔ خدا اس معاملے میں آپ کے کسی بھی عذر کو قبول نہیں کرے گا۔ p. 41