Dawat Ilallah

رائے کی قربانی

Dawat Ilallah — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (15 chapters)
  1. دعوت الی اللہ امت مسلمہ کی ذمہ داری
  2. امت کی ذمہ داری
  3. لازمی فریضہ
  4. دعوت الی اللہ کا کام
  5. دعوت اور عمل
  6. ہر گھر دعوتی مرکز
  7. ہجرت برائے دعوت
  8. قرآن کتابِ دعوت
  9. مسجد وار دعوت
  10. دعوت اور دعا
  11. نتیجہ خیز عمل
  12. اخوانِ رسول کا رول
  13. اختلاف کو عذر بنانا
  14. رائے کی قربانی
  15. ہندوستان میں دعوت الی اللہ

کوئی آدمی جب ایک رائے قائم کرتا ہے تو وہ سمجھنے لگتا ہے کہ اسی کی رائے درست ہے، ایسا صرف اس کی اپنی کنڈیشننگ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسی لیے بجا طور پر کہا گیا ہے کہ کسی آدمی کے لیے سب سے بڑی قربانی اپنے رائے کی قربانی ہے۔ اس لیے آپ کو اپنی رائے کی قربانی دینی ہوگی۔ یہ بلاشبہ سب سے بڑی قربانی ہے۔

یہی وہ قربانی ہے جس کی قیمت پر آپ متحد ہو کر اپنا دعوتی فریضہ ادا کر سکتے ہیں۔ خدا کے ابدی پیغام کو تمام انسانوں تک پہنچانے کے لیے درج ذیل ویب سائٹس تیار کر لیے گئے ہیں: www. alrisala. org، www.

cpsglobal. org، www. alquranmission. org، www.

goodwordbooks. com۔ آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان ویب سائٹس سے آگاہ کریں۔ مذکورہ وسائل ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو متحد ہو کر خدا کا پیغام ہندوستان میں اور پھر ساری دنیا کے انسانوں تک پہنچانا ہے۔

مزید یہ کہ آپ لوگوں کو بتائیں کہ وہ دہلی میں ہونے والا ہمارا ہفتہ وار لیکچر پابندی کے ساتھ سنیں، جو کہ ہر سنڈے کی صبح کو انڈین ٹائم کے اعتبار سے ساڑھے 10 بجے شروع ہوتا ہے اور ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ سی پی ایس کے ویب سائٹ www. cpsglobal. org پر ہر اتوار کو یہ لیکچر سنا جا سکتا ہے اور آن لائن سوال بھی کیے جا سکتے ہیں۔

نیز پچھلے لیکچرز بھی سی پی ایس کے اس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ p. 42