Asbaq-e-Tareekh

Sura-e-Noor ki Raushni me

Asbaq-e-Tareekh — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (218 chapters)
  1. Hamari Zindagi ka eik Dardnaak Pahlu
  2. Deebacha
  3. Jamaat-e-Sahaba
  4. Bartar Tadbeer
  5. Zamani Farq
  6. Do Namuney
  7. Do Insan
  8. Islam ke Safeer
  9. Rahnuma ki Ahmiyat
  10. Ghalat Fahmi
  11. Ziyada Sawab
  12. Awam-o-Khawas
  13. Ba Shuoor Afraad
  14. Ittehad ki Shart
  15. Maqam kaisay mila
  16. Inquilabi Faisla
  17. Ye Hamileen-e-Islam
  18. Khauf-e-Khuda
  19. Qadardani
  20. Yahud ke Naqsh-e-qadam par
  21. Islam ki nayi Tareekh nanan-e-ke liye
  22. Tauba ne Taqatwar bana diya
  23. Meyaar ki Tabdili
  24. Hukm aan-e-ke bad
  25. Jab Admi Aql Khodey
  26. Muttahida Mahaaz ki Siyasat
  27. Sab se Badi Zamanat
  28. Imtehan ki Qeamat
  29. Insaf ka Tareeqa
  30. Sura-e-Noor ki Raushni me
  31. Apni Pahchaan
  32. Aayat-e-Fitna
  33. Iqdam se Pahley Tahqeeq Zaruri hai
  34. Sachchai ka Zore
  35. Kabhi peechey hatna sab se bada Iqdaam
  36. Khuda ka Kalima un ke haq me pura hokar raha
  37. Eik Khandani Jhagda
  38. Haiwaniat ki Sath par
  39. Kitna Farq
  40. Ulta Nateeja
  41. Murda Loge
  42. Khuda ki Sunnat
  43. Akabir-e-Qaum
  44. Dekar Paana
  45. Eik Waqia
  46. Eteraaf
  47. Ghalati ki Islaah
  48. Vo Badsha hokar bhi
  49. Eik aur Waqia
  50. Grohi Asabiat kahan tak lejati hai
  51. Insanon ki eik qism ye bhi hai
  52. Insani andaz-e-kitn-e-ghalat hot-e-hain
  53. Siasat ke liye Josh-o-kharosh
  54. Ye tha Mushrikin-e-arab ka kirdaar
  55. Eik Waqia
  56. Habash ki Hijrat
  57. Asabiat kahan tak lejati hai
  58. Un ke pass har ravish ke liye
  59. Ezzat-o-Zillat
  60. Kabhi aisa hota hai ke awami bheed me
  61. Sarsari Mutalaah
  62. Es me Aap ke liye Sabaq hai
  63. Lateefa
  64. Dusra Baab
  65. Fitrat par
  66. Do Kirdaar
  67. Halaat ke Natij-e-me
  68. Taassub ki Hadd
  69. Hukumati Mansab
  70. Kitna Farq
  71. Quran se Taalluq
  72. Tareekh ka Sabaq
  73. Islami Rawadari
  74. Ye bhi Mumkin hai
  75. Badsha bhi
  76. Taassub ki Qeamat
  77. Imamat ka Raaz
  78. Tareekh Sabaq deti hai
  79. Maghribi Qaumen
  80. Jab ye naubat ajaye
  81. Dawat se Ghaflat
  82. Tareekh ka Fitna
  83. Ohda na miln-e-par
  84. Admi badal jata hai
  85. Mahel se Khandar
  86. Manfi Siasat Mahengi padi
  87. Maut ke Waqt
  88. Ghalat Istedlaal
  89. Aql ki Aankh se
  90. Mazi aur Haal
  91. Mazi aur Haal ka Farq
  92. Taraqqi ka Raaz
  93. Zalim ke liye Kamiyabi nahi
  94. Futuhaat ka Raaz
  95. Taqreebi Siasat ka Anjaam
  96. Tatari Fitna Eqtelafi Siasat ka Natija tha
  97. Do Tareekhi Tajribey
  98. Achchi Zindagi
  99. Ekhlaas kafi nahi
  100. Aala Zarfi
  101. Alamati Sarzameen
  102. Tameer, Siasat
  103. Ekhtelaf ka noqsan kahan tak jata hai
  104. Alfaaz ka Fitnah
  105. Do Qism ke Insan
  106. Ghalat Fahmi
  107. Maashi Faraghat
  108. Nazuk Masalah
  109. Ye Sahih nahin
  110. Tariq ibn Ziyad
  111. Tareekhi Tafseelaat
  112. Natija-e-Bahs
  113. Unani Uloom
  114. Tareekh ka Sabaq
  115. Nasihat ka Asar
  116. Do Misalen
  117. Do Tasweeren
  118. Eik Aam Burai
  119. Nasihat
  120. Pukaar par Daudne wale
  121. Jab kartab bazi ko kamaal samjhajane lage
  122. Budhiya ki Dileri
  123. Acha Gumaan Rakhiye
  124. Teesra Baab
  125. Asri Taqaze
  126. Khud Shikan Baniye
  127. Safha-e-Ebrat
  128. Baland Kirdari
  129. Zimmedaar Kaun
  130. Tareekh Sabaq Deti hai
  131. Kitna Farq
  132. Jidd-o-Johd
  133. Fasad ka Zimmedaar
  134. Khuda ki Madad
  135. Islam ke Naam par
  136. Sabaq Aamooz
  137. Tareekh Pukaarti hai
  138. Ettefaaq ka Natija
  139. Pahchaan
  140. Badapan
  141. Jaanna Kafi nahi
  142. Barbadi ke Bavajud
  143. Qaumi Azmat
  144. Urooj-o-Zawaal
  145. Manfi Tahriken
  146. Chautha Baab
  147. Eik Misaal
  148. Akhlaaq ki Taqat
  149. Allah ko bahot Yaad karo
  150. Kal aur Aaj ka Farq
  151. Jihad ke Naam par
  152. Tareekh ka Navishta
  153. Islam ka Atiyya
  154. Qadardani
  155. Manfi Josh
  156. Thoda Waqt Ziyada Kaam
  157. Be Faida Batein
  158. Kitna Farq
  159. Salahiyatein Islam ke kaam na aa sakin
  160. Eik aham Kitab
  161. Millat ka Sarmaya
  162. Kaam se pahl-e-kaam ki bunyad tayyar kijiye
  163. Akhirat ke bajaye siyasat
  164. Salahiyatein jo siyasat ki nazar hogayin
  165. Ghair Pokhta naujawan un ki tahreek ka sarmaya the
  166. Jazbati na bano
  167. Ebratnaak
  168. Khabar Ghalat thi
  169. Nizam-e-Taleem
  170. Kaisi ajeeb Ghaflat
  171. Aah ye be shuoori
  172. Wo Mawaqey jo Istemaal na ho sakey
  173. Kaisa Ajeeb
  174. Falastine - Eik Alaamat
  175. Zuhur-e-Aayaat ka Maqaam
  176. Islam ke naam par Islam ka Qatl
  177. Islami Takhreeb kaari
  178. Un ka mukammal Inquilaab juzi Inquilaab bhi na ban saka
  179. Inquilaabi Khush khayaliyan
  180. Siyasat, Siyasat, Siyasat
  181. Ebrat ke liye
  182. Wo Atom Bomb Kharidn-e0gaye
  183. Eik Tasbeeh ke badl-e-20 Million Paund
  184. Haarn-e-wale ko Khush Aamadeed
  185. Ye Khushkhayaal Mufakkireen
  186. Madu me Bartari ki nafsiyyaat paida karna
  187. Zameer- Dunya me Khuda ki Adalat hai
  188. Ham kahan hai
  189. Nizam-e-Mustafa ki Nai Tabeer
  190. Eik Iqdaam se kai masal-e-paida hote hain
  191. Ham ko Esai hojana chahiye
  192. Alfaaz, Alfaaz, Alfaaz
  193. Musalman - Kal aur Aaj
  194. Siyasi Hirs ke bajaye Siyasi Qanaat
  195. Siyasat ka saath Dini Khidmat
  196. Jab zahen ke pardey hat jayein
  197. Isi se Tameer-e-dunya bhi
  198. Maut ke aqeed-e-ne Zindagi dedi
  199. Qanaat
  200. Jahiz aur Hariri
  201. Eik Ebratangez Waqiq
  202. Jo log Taqreer-o-Khitabat ke kamalaat dikharahe hain
  203. Shayer ka Eteraaf
  204. Banavati Qissey
  205. Al-Eraqu Awwalu Qatarin fil-Alam
  206. Arabi Zaban nai Ahmiat hasil karrahi hai
  207. Musbat kaam ki Zaroorat
  208. Maulana Mufti Mohammed Shafi saheb
  209. Nisf Sadi bad
  210. First
  211. Second
  212. (Page-474)
  213. (Page-476)
  214. Jab Khuda ki Zameen Taassubaat se khali thi
  215. Deendari ye hai ke Deen puri Zindagi par Cha jaye
  216. (Page-479)
  217. Back Cover Teskt
  218. (Pade-82) Ilzam kafi nahi

سورہ نور کی روشنی میں: غزوۂ بنی المصطلح 6 ہجری میں ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس غزوے سے فارغ ہو کر مدینہ واپس آ رہے تھے۔ آپ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی ساتھ تھیں، ان کی سواری کا اونٹ علیحدہ تھا۔ ایک مقام پر قافلہ رکا، رات کو کوچ سے پہلے۔ حضرت عائشہ قضائے حاجت کے لیے جنگل کی طرف چلی گئیں، وہاں ان کا ہار ٹوٹ کر گر گیا، جس کو تلاش کرنے میں دیر لگی۔

ادھر کوچ کا وقت ہو گیا، لوگوں نے سمجھا کہ حضرت عائشہ اپنے ہودج میں ہیں، چنانچہ سب اونٹوں کے ساتھ ان کا اونٹ بھی ہانک دیا گیا۔ حضرت عائشہ واپس آئیں تو وہاں کوئی نہ تھا۔ انہوں نے رائے قائم کی کہ مجھ کو یہیں ٹھہرنا چاہیے، آگے جا کر جب میں نہ ملوں گی تو لوگ تلاش کرتے ہوئے یہیں آئیں گے۔ اس کے بعد ان کو نیند آئی اور وہ وہیں سو گئیں۔

صفوان ابن معطل رضی اللہ عنہ قافلے کی خبرگیری کے لیے پیچھے رہا کرتے تھے۔ وہ صبح کو اس مقام پر پہنچے تو دیکھا کہ کوئی سو رہا ہے۔ قریب آ کر وہیں پہچانا تو گھبراہٹ میں ان کی زبان سے نکلا: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ سن کر حضرت عائشہ کی آنکھ کھل گئی، انہوں نے چادر سے اپنا چہرہ ڈھانک لیا۔ حضرت صفوان نے خاموشی سے اپنا اونٹ ان کے قریب لا کر بٹھا دیا۔

حضرت عائشہ بھی خاموشی کے ساتھ اس پر سوار ہو گئیں۔ اب حضرت صفوان اونٹ کی نکیل پکڑ کر تیزی سے چلنے لگے، یہاں تک کہ دوپہر کے وقت قافلے میں شامل ہو گئے۔ مدینے میں یہ خبر پھیلی تو کچھ بد باطن لوگوں کو موقع مل گیا کہ وہ زوجۂ رسول پر جھوٹی تہمت لگائیں اور اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دینی تحریک کو بدنام کریں۔ حتیٰ کہ بعض سیدھے سادھے مسلمان بھی اس الزام میں شریک ہو گئے، مثلاً حضرت حسان ابن ثابت، حضرت مصطفیٰ بن اساسہ، اور حضرت ہمنہ بنت جہش۔

ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک یہ خبر گرم رہی، یہاں تک کہ قرآن میں اس کی تردید نازل ہوئی اور اس کے بارے میں واضح احکام دیے گئے۔ یہاں چند آیتیں نقل کی جاتی ہیں: جو لوگ پاک دامن عورتوں پر الزام لگائیں، پھر اپنے الزام کے ثبوت میں چار گواہ نہ لائیں، تو ان کو 80 کوڑے مارو اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو۔ یہی لوگ اصلی نافرمان ہیں۔ مگر جو لوگ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کر لیں، تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

جو لوگ یہ طوفان لائے ہیں، وہ تم ہی میں سے ایک جماعت ہیں۔ تم اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھو، بلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ ان میں سے ہر ایک نے جو گناہ کمایا، وہ اس کے لیے ہے، اور جس نے اس کا بڑا بوجھ اٹھایا، اس کے لیے بڑا عذاب ہے۔ ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے یہ بات سنی تو مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کی بابت نیک گمان کرتے اور کہہ دیتے کہ یہ ایک کھلا ہوا بہتان ہے؟

وہ اپنے الزام کو ثابت کرنے کے لیے چار گواہ کیوں نہ لائے؟ پھر جب وہ گواہ نہ لائے تو اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں۔ جب تم اپنی زبانوں سے وہ بات نقل کر رہے تھے، اور اپنے منہ سے وہ بات کہہ رہے تھے جس کی بابت تم کو کوئی علم نہ تھا، اور تم اس کو معمولی بات سمجھ رہے تھے، حالانکہ اللہ کے نزدیک وہ بہت بڑی بات ہے، ایسا کیوں نہ ہوا کہ اس کو سنتے ہی تم نے کہہ دیا کہ ہمیں کیا حق ہے کہ ہم ایسی بات زبان پر لائیں؟ اللہ پاک ہے، یہ ایک بہت بڑا بہتان ہے۔

جو لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں فحش کاری کا چرچا ہو، ان کے لیے دردناک عذاب ہے، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ سورہ نمبر 24 آیت 19: ایک مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان کی عزت پر حملہ کرنا حرام ہے۔ اور جب معاملہ مسلمان عورت کا ہو تو اس کی شناعت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ طبرانی کی ایک روایت میں ہے کہ پاک باز مسلم خاتون پر تہمت لگانا سو برس کے عمل کو ڈھا دیتا ہے۔

إِنَّ قَذْفَ الْمُحْصَنَةِ لَيَهْدِمُ عَمَلَ مِئَةِ سَنَةٍ المعجم الکبیر للطبرانی، حدیث نمبر 3023۔ بخاری و مسلم کی ایک روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "سات ہلاک کر دینے والی چیزوں سے بچو۔ " لوگوں نے پوچھا: "اے خدا کے رسول، وہ کیا ہیں؟ " آپ نے فرمایا: "اللہ کے ساتھ شرک کرنا، جادو، اللہ کی حرام کی ہوئی جان کو حق کے بغیر قتل کرنا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، میدانِ جہاد سے بھاگنا، اور بھولی بھالی پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا، خَسْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ الْغَافِلَاتِ"۔

صحیح البخاری، حدیث نمبر 2766۔ صحیح مسلم، حدیث نمبر 89۔ اس میں ہمارے لیے بہت سے سبق ہیں۔ اس سلسلے میں یہاں چند اشارے درج کیے جاتے ہیں۔

نمبر ایک: ایک سادہ سے واقعے کو بہانہ بنا کر جن لوگوں نے مذکورہ مہم چلائی، ان کا مقصد رسول یا زوجۂ رسول کو بدنام کرنے سے زیادہ دعوتِ اسلامی کو بدنام کرنا تھا۔ رسول کو اخلاقی حیثیت سے مجتبیٰ ثابت کر کے وہ دراصل رسول کی دعوت کو مجتبیٰ ثابت کرنا چاہتے تھے۔ یہی ہر زمانے میں شیطان کا طریقہ ہے۔ مگر اس قسم کی کوشش، خواہ کتنے ہی بڑے پیمانے پر کی جائے، وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔

کیونکہ حق کی دعوت جب بھی اٹھتی ہے، وہ براہِ راست خدا کی حمایت کے تحت اٹھتی ہے۔ اس کو مجتبیٰ ثابت کرنے کی کوشش کرنا، گویا خدا کے منصوبے سے ٹکرانا ہے۔ اور کون ہے جو خدا کے منصوبے سے ٹکرا کر کامیاب ہو؟ حق کی دعوت کے لیے مقدر ہے کہ وہ لازماً قائم رہے، یہاں تک کہ وہ حق کو ناحق سے جدا کرنے میں آخری حد تک کامیاب ہو جائے۔

نمبر دو: امتحان کی اس دنیا میں ایک معصوم اور بے قصور آدمی کے ساتھ بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آ سکتا ہے جس کو غلط معنی پہنایا جا سکے، اور اس طرح خدا سے بے خوف لوگوں کو موقع مل جائے کہ وہ اس کے ذریعے اس کو بدنام کر سکیں۔ مگر جو اللہ سے ڈرنے والے لوگ ہیں، ان کو ایسے موقع پر ہمیشہ خوش گمانی کے تحت رائے قائم کرنا چاہیے۔ ان کو ایسا نہ کرنا چاہیے کہ محض سن کر بلا تحقیق اس کو صحیح مان لیں اور اس کو شہرت دینے میں لگ جائیں۔ نمبر تین: ایسے کسی الزام کو درست ماننے کے لیے ضروری ہے کہ چار معتبر آدمی اس کے حق میں گواہی دیں۔

اگر الزام لگانے والا چار گواہ نہ پیش کر سکے تو یقین کیا جائے گا کہ وہ جھوٹا ہے، اور اس جرم میں اس کو 80 کوڑے مارے جائیں گے۔ اس کے بعد اگر وہ اپنی غلطی کا اعتراف کرے اور اپنی اصلاح کر لے تو امید ہے کہ اللہ اس کو معاف کر دے گا۔ مگر مسلمانوں کے معاملات میں گواہ بننے کے لیے پھر بھی وہ نااہل رہے گا۔ اس کے بعد اس کی گواہی کبھی قبول نہیں کی جائے گی۔

نمبر چار: کسی پاک دامن خاتون پر جھوٹی تہمت لگانا ایسا سنگین جرم ہے جس کی سخت ترین سزا نہ صرف آخرت میں ملتی ہے بلکہ دنیا میں بھی ایسے آدمی کو اس کی سزا مل کر رہتی ہے۔ کسی کی عزت پر حملہ کرنا کمینہ پن کی بات ہے، اور ایسا جرم جس کے ساتھ کمینہ پن شامل ہو، وہ آدمی کو اللہ کی رحمت سے آخری حد تک محروم کر دیتا ہے۔ ایسے شخص سے جہنم اتنی قریب آ جاتی ہے کہ وہ دنیا ہی میں اس کی آنچ سے جلنا شروع ہو جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دوسرے پر حملہ سب سے پہلے اپنے آپ پر حملہ ہے۔

آدمی پہلے اپنے آپ کو قتل کرتا ہے، اس کے بعد ہی وہ دوسرے کے قتل کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے۔ نمبر پانچ: اسلامی ماحول خدا پرستی کا ماحول ہوتا ہے۔ اسلامی ماحول وہ ہے جہاں ہر آدمی اس احساس کے ساتھ اپنی زبان کھولے کہ اس کو اپنے بولے ہوئے الفاظ کا حساب اللہ کو دینا ہے۔ ایسے ماحول میں آدمی کو حدر جا محتاط ہو کر رہنا چاہیے۔

ایسے ماحول میں جو لوگ غیر ذمہ دارانہ باتوں کو پھیلائیں، وہ گویا اسلامی ماحول کی خدا پرستانہ فضا کو خراب کر رہے ہیں۔ وہ مسلمانوں کی اجتماعی زندگی میں زہر گھول رہے ہیں۔ ایسے لوگ اللہ کے نزدیک سخت ترین مجرم ہیں۔ دنیا میں اگر وہ اپنی بارات کے لیے الفاظ پا لیں تو اس بنا پر ان کو ہرگز دھوکے میں نہ رہنا چاہیے کہ وہ خدا کے یہاں بھی اپنی بارات کے لیے الفاظ پا لیں گے۔

آخرت حقیقتوں کے کھل جانے کا مقام ہے۔ وہاں صرف وہ شخص بری الذمہ ٹھہرے گا جو حقیقت کی سطح پر جیے۔ جو حقیقت سے انحراف کرے، وہ آخرت میں اس طرح پہنچے گا کہ وہاں اس کے لیے کوئی جگہ نہ ہوگی۔ نمبر چھ: اس قسم کے کسی واقعے کا پیش آنا بظاہر ایک ناپسندیدہ بات ہے، مگر اس میں خیر کا پہلو بھی چھپا ہوا ہے۔

اس قسم کے ایک واقعے کے درمیان یہ ثابت ہوتا ہے کہ کون ذمہ دار ہے اور کون غیر ذمہ دار۔ کون اپنے سینے میں دوسرے بھائیوں کی خیر خواہی لیے ہوئے ہیں، اور کون ہے جس کے دل میں دوسروں کے لیے حسد اور بغض بھرا ہوا ہے۔ کون اللہ کی جواب دہی کے احساس کے تحت بولتا ہے، اور کون جواب دہی کے احساس سے خالی ہو کر کلام کرتا ہے۔ اس طرح ایک طرف یہ ہوتا ہے کہ ان واقعات کے ذریعے بد باطن لوگوں کا بد باطن ہونا کھل جاتا ہے۔

دوسری طرف اہل حق کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ خدا کی توفیق سے صبر کی روش پر قائم رہیں اور اللہ کی مزید عنایتوں کے مستحق بنیں۔ نمبر سات: اس واقعے سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ حق کی دعوت جب بے آمیز شکل میں پیش کی جائے تو وہ لوگ کتنے زیادہ اس کے مخالف ہو جاتے ہیں جن پر اس دعوت کی زد پڑتی ہے۔ ان مخالفین میں ایک تو عام دنیا دار ہوتے ہیں، وہ بھی اگرچہ ایسی تحریک کے مخالف ہوتے ہیں، مگر ان کی مخالفت ایک دائرے کے اندر رہتی ہے۔ وہ داعی کو ناکام بنانے کے لیے زور لگاتے ہیں، مگر اس کو بے عزت کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔

غزوہ احد کے واقعات میں آتا ہے کہ مکے سے کافروں کا جو لشکر مدینے پر چڑھائی کرنے کے لیے روانہ ہوا تھا، وہ راستے میں ابوا کے مقام پر پہنچا، جہاں پیغمبر اسلام کی والدہ آمنہ بنت وہب کی قبر تھی۔ قریش کے کچھ پرجوش لوگوں نے چاہا کہ قبر کو کھودیں اور پیغمبر کی ماں کی بے حرمتی کریں، مگر خود قریش کے لوگوں نے ان کو برا بھلا کہا اور ان کو اس ارادے سے روکا۔ وہ پیغمبر سے لڑنے جا رہے تھے، مگر ان کی بے حرمتی کے لیے کوئی پست طریقہ اختیار کرنا اور ان کو گوارا نہ ہوا۔ وہ پیغمبر سے لڑنے جا رہے تھے، مگر ان کی بے حرمتی کے لیے کوئی پست طریقہ اختیار کرنا ان کو گوارا نہ ہوا۔

وہ پیغمبر سے لڑنے جا رہے تھے، مگر ان کی بے حرمتی کے لیے کوئی پست طریقہ اختیار کرنا اور ان کو گوارا نہ ہوا۔ مگر یہود جو اپنے کو حق کا اجارہ دار سمجھتے تھے، ان کا معاملہ اس سے مختلف تھا۔ انہوں نے بعض چیزوں کو بہانہ بنا کر آپ پر رقیق حملے کیے اور آپ کو اخلاقی حیثیت سے گرانے کی کوشش کی۔ مذکورہ تہمت ترازی کے اصل ذمہ دار یہی لوگ تھے۔

جو لوگ اپنے کو حق کا واحد نمائندہ سمجھتے ہوں، جب وہ اپنی حیثیت پر زد پڑتی ہوئی محسوس کرتے ہیں تو ان کا رد عمل بے حد شدید ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف ایسی تحریک کا زور توڑنے کی کوشش کرتے ہیں، بلکہ اس کے داعی کو بے عزت کرنے کی مہم بھی چلاتے ہیں۔ وہ اپنی مذہبی قیادت کو بچانے کے لیے ہر چیز کو اپنے لیے جائز کر لیتے ہیں، خواہ وہ کوئی ذلیل حرکت یا کوئی پست کارروائی کیوں نہ ہو۔ 19 مارچ 1980، کتاب اسباق تاریخ، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 77۔