Al-Risala April 2010

زمین کی زرخیز سطح

Al-Risala April 2010 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (29 chapters)
  1. الرسالہ - April 2010
  2. عجز اور اختیار
  3. ایک انسانی کمزوری
  4. موت کی یاد
  5. آخرت کا ائرپورٹ
  6. قرآن میں غور وفکر
  7. دوانتظامات
  8. ربّانی دعاء
  9. خیر ِ امت
  10. کتمانِ حق
  11. موت کا سبق
  12. معرفتِ اعلیٰ کی مثال
  13. دل ایک معجزہ
  14. موت کا زندہ تصور
  15. ذہنی افق
  16. گرہن ایک خدائی معجزہ
  17. دورِ جدید کا شجرِ ممنوعہ
  18. کارٹونسٹ کے لیے تحفہ
  19. سیاسی فتنہ
  20. امن، انصاف
  21. بچوں کا بگاڑ
  22. مواقع سے بے خبری
  23. زمین کی زرخیز سطح
  24. صحیح مشورہ
  25. قناعت، عدم قناعت
  26. اپنے آپ کو جانئے
  27. نفسیاتی خود کشی سے بچئے
  28. سوال وجواب
  29. خبرنامہ اسلامی مرکز— 201

زمین کی زرخیز سطح

سیارۂ ارض کی سطح پر جو زرخیز مٹی (soil) پائی جاتی ہے، اس قسم کی زرخیز مٹی کسی بھی دوسرے سیارے پر موجود نہیں۔ یہ زرخیز مٹی مختلف اسباب سے کم ہورہی ہے اور اس کے اندر پیداوار کی صلاحیت گھٹتی جارہی ہے۔ اِس موضوع پر سائنٹفک رسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حالت اگر باقی رہے، تو اگلے 60 برس کے اندر زمین کی زرخیزی ختم ہوجائے گی۔ اِس رپورٹ کا خلاصہ نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا(6 فروری 2010 ) میں چھپا ہے۔ اِس رپورٹ کا ایک حصہ یہ ہے:original + quote

Fertile soil is being lost faster than it can be replenished and will eventually lead to the “topsoil bank” becoming empty, researchers told an Australian conference. They said farming soil could run out within 60 years, leading to a catastrophic food crisis and drastically higher prices for consumers, reports the Telegraph. Chronic soil mismanagement and over farming causing erosion, climate change and increasing populations were to blame for the dramatic global decline in suitable farming soil, the scientists said. An estimated 75 million tons of soil is lost annually with more than 80% of the world’s farming land “moderately or severely eroded.” John Crawford, professor of Sustainable Agriculture at the University of Sydney, who presented the study, said: “It could be as little as 60 years and that is a scary figure because it is not obvious that we have time to reverse decline and still meet future demands for food.” The Telegraph quoted Crawford as saying. (The Times of India, New Delhi. February 6, 2010)other source

اِس طرح کی رپورٹیں سائنٹفک کمیونٹی کی طرف سے باربار آرہی ہیں— میٹھے پانی کے ذخیرے سمندروں میں جاکر دوبارہ کھاری پانی بن رہے ہیں، فضا کی آلودگی (pollution) میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، خلاصہ یہ کہ وہ تمام اسباب جو انسان کی بقا کے لیے ضروری تھے، وہ شدید طورپر درہم برہم ہورہے ہیں۔ یہ واقعات اِس بات کی کھلی علامت ہیں کہ قیامت بہت قریب آگئی ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اکیسویں صدی عیسوی انسان کے لیے آخری صدی ہے، اس کے بعد انسان کی نسل بائیسویں صدی میں داخل ہونے والی نہیں۔