Watan ki mohabbat

امیر بھارت، غریب امریکا

Watan ki mohabbat — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (27 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. تمہید
  3. وطن سے محبت ایک فطری حقیقت
  4. نیشنلزم اور حب الوطنی
  5. حب الوطنی
  6. مسلمانوں کی قومیت
  7. ایک غیر حقیقی سوچ
  8. قومیت کی بنیاد وطن
  9. قوم اور قومیت
  10. قومیت کا مسئلہ
  11. ہندستانی قومیت
  12. مادر وطن کہنا
  13. کیمونل ہارمنی
  14. حب الوطنی اور قومی یکجہتی
  15. گڈ انڈین
  16. رسول اللہ کی وطن سے محبت
  17. سچی حب الوطنی
  18. احساسِ وطنیت
  19. امیر بھارت، غریب امریکا
  20. یہ اسلام نہیں
  21. ایک مثال
  22. برادرانِ وطن کے ساتھ حسنِ سلوک
  23. نیشنل کیریکٹر
  24. سچی دیش بھکتی
  25. قومی شعور اور وطن کی تعمیر
  26. اتحاد اور ایثار
  27. سوال و جواب

امیر بھارت، غریب امریکا p. 41

ایک بار مدرٹریسا امریکہ میں مدعو کی گئیں وہ ایک بڑے جلسہ میں شریک ہوئیں جس میں صدر امریکہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مدرٹریسا سے کچھ بولنے کی فرمائش کی گئی اپنی بات شروع کرتے وئے انہوں نے پہلا جملہ یہ کہا: میں امیر بھارت سے غریب امریکا میں آئی ہوں۔ p. 41

ان کا مطلب یہ تھا کہ امریکا اگرچہ مادی اعتبار سے امیر ہے مگر روحانی اعتبار سے وہ مفلس ہے، جب کہ بھارت مادی اعتبار سے پیچھے ہونےکے باوجود روحانی اعتبار سے امریکا سے آگے ہے۔ p. 42

مدرٹریسا البانیہ میں پیدا ہوئیں۔ نوجوانی کی عمر میں انہوں نے انڈیا کی شہریت اختیار کرلی۔ اس کے بعد انہوں نے سچ مچ انڈیا کو اپنا وطن بنالیا۔ مذکورہ جملہ احساس وطنیت کے تحت نکلا ہوا جملہ ہے بہت سے لوگ جو انڈیا ہی میں پیدا ہوئے۔ اس کے باوجود وہ مذکورہ قسم کے احساس وطنیت سے محروم ہیں۔(ڈائری، 2اکتوبر1997) p. 42