Watan ki mohabbat

ایک غیر حقیقی سوچ

Watan ki mohabbat — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (27 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. تمہید
  3. وطن سے محبت ایک فطری حقیقت
  4. نیشنلزم اور حب الوطنی
  5. حب الوطنی
  6. مسلمانوں کی قومیت
  7. ایک غیر حقیقی سوچ
  8. قومیت کی بنیاد وطن
  9. قوم اور قومیت
  10. قومیت کا مسئلہ
  11. ہندستانی قومیت
  12. مادر وطن کہنا
  13. کیمونل ہارمنی
  14. حب الوطنی اور قومی یکجہتی
  15. گڈ انڈین
  16. رسول اللہ کی وطن سے محبت
  17. سچی حب الوطنی
  18. احساسِ وطنیت
  19. امیر بھارت، غریب امریکا
  20. یہ اسلام نہیں
  21. ایک مثال
  22. برادرانِ وطن کے ساتھ حسنِ سلوک
  23. نیشنل کیریکٹر
  24. سچی دیش بھکتی
  25. قومی شعور اور وطن کی تعمیر
  26. اتحاد اور ایثار
  27. سوال و جواب

ایک غلط سوچ p. 18

علامہ اقبال کا ایک قطعہ ہے ، جس میں وہ کہتے ہیں کہ : p. 18

تہذیب کے آزرنے ترشو ائے صنم اور p. 18

اِس کے بعد ان کا اگلا شعر یہ ہے : p. 18

اِ ن تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے p. 19

جو پیر ہن اس کا ہے ، وہ مذہب کا کفن ہے p. 19

اقبال کے اِس شعر کا اسلام کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ۔ موجود ہ دنیا میں قومیت (nationhood)کو مبنی بر وطن(homeland based)چیز سمجھا جاتا ہے ۔ میرے نزدیک اِس تصور میں اوراسلام میں کوئی ٹکراؤ نہیں، مگر اقبال کے ذہن میں اسلام کا وہ تاریخی تصور تھا، جو بعد کو مسلم ایمپائر کے زمانے میں بنا۔ مسلم ایمپائر کے دور میں سارے مسلمانوں کا وطن ایک ہی مانا جاتا تھا، لیکن دوسری عالمی جنگ کے بعد جب مسلم ایمپائر ٹوٹ گیا اور پچاس سے زیادہ الگ الگ ملک بن گئے تو اب مسلمانوں کی قومیت اُن کے موجودہ وطن کی نسبت سے متعین کی جائے گی۔ اِس معاملے میں مسلم ایمپائر کا زمانہ کوئی معیاری چیز نہیں ، قدیم مسلم ایمپائر مسلمانوں کی سیاسی تاریخی کا ایک وقتی ظاہر ہ تھا، وہ اسلام کا دوامی حصہ نہیں۔ (ڈائری، 12دسمبر 2007) p. 19