Watan ki mohabbat

وطن سے محبت ایک فطری حقیقت

Watan ki mohabbat — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (27 chapters)
  1. ابتدائیہ
  2. تمہید
  3. وطن سے محبت ایک فطری حقیقت
  4. نیشنلزم اور حب الوطنی
  5. حب الوطنی
  6. مسلمانوں کی قومیت
  7. ایک غیر حقیقی سوچ
  8. قومیت کی بنیاد وطن
  9. قوم اور قومیت
  10. قومیت کا مسئلہ
  11. ہندستانی قومیت
  12. مادر وطن کہنا
  13. کیمونل ہارمنی
  14. حب الوطنی اور قومی یکجہتی
  15. گڈ انڈین
  16. رسول اللہ کی وطن سے محبت
  17. سچی حب الوطنی
  18. احساسِ وطنیت
  19. امیر بھارت، غریب امریکا
  20. یہ اسلام نہیں
  21. ایک مثال
  22. برادرانِ وطن کے ساتھ حسنِ سلوک
  23. نیشنل کیریکٹر
  24. سچی دیش بھکتی
  25. قومی شعور اور وطن کی تعمیر
  26. اتحاد اور ایثار
  27. سوال و جواب

وطن سے محبت ایک فطری حقیقت p. 8

حضرت عمر فاروق نے ایک بار فرمایا کہ اللہ نے ملکوں کو حب الوطنی کے ذریعہ آباد کررکھا ہے (عَمَّرَ اللهُ البُلْدَانَ بِحُبِّ الأَوْطَانِ) التذكرة الحمدونيۃ لبہاء الدين البغدادی، اثر نمبر 407۔ p. 8hadith

اس قول میں ایک فطری حقیقت کو بتایا گیا ہے ۔ یہ انسان کی فطرت میں شامل ہے کہ اس کو اپنے وطن سے محبت ہو۔ اسی محبت کے زور پر بستیاں اور شہر آباد ہوتے ہیں۔ اب اگر اس حقیقت کو سامنے رکھا جائے کہ یہ فطرت خود خدا کی پیدا کی ہوئی ہے تو حب وطن بھی ایک ایمانی صفت نظر آئے گی ، کیوں کہ ایمانی فطرت انسانی ہی کا ایک مظہر ہے۔ ’’حُبُّ ‌الْوَطَنِ ‌مِنَ ‌الإِيمَانِ‘‘(وطن سے محبت ایمان کا جزء ہے) اگرچہ حدیث رسول نہیں۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس میں جو بات کہی گئی ہے، وہ بذات خود ایک درست بات ہے۔(ڈائری، 29فروری1996) p. 9original + quote