Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
ترتیبِ حج: نمبر 1 گھر سے روانگی، نمبر 2 حدودِ میقات پر پہنچ کر احرام باندھنا، نمبر 3 غسل یا وضو کر کے شہر مکہ میں داخل ہونا، نمبر 4 مسجدِ حرام میں داخل ہونا اور خانۂ کعبہ کا طواف مقرر طریقے پر کرنا، نمبر 5 طواف کے بعد صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا، نمبر 6 8 ذی الحجہ کو طوافِ قدوم کر کے منیٰ کے لیے روانگی، نمبر 7 9 ذی الحجہ کو عرفات میں جانا اور ظہر و عصر کی نماز ملا کر پڑھنا، نمبر 8 9 ذی الحجہ کی شب کو مزدلفہ پہنچ کر مغرب و عشاء کی نماز اکٹھا پڑھنا، رات کو وہاں قیام کرنا، نمبر 9 10 ذی الحجہ کو مزدلفہ سے چل کر منیٰ میں آنا، جمرہ عقبہ پر کنکریاں مارنا، نمبر 10 قربانی کرنا اور سر کے بال منڈانا، نمبر 11 10 ذی الحجہ کو سر منڈانے کے بعد مکہ جا کر طوافِ زیارت کرنا اور پھر منیٰ واپس آنا، اور اگر 8 ذی الحجہ کو سعی نہ کی ہو تو صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا، نمبر 12 11 تا 12 ذی الحجہ کو منیٰ میں قیام، تینوں جمرات پر بالترتیب کنکریاں مارنا، نمبر 13 اب آپ حاجی ہو گئے، 12 ذی الحجہ کو مکہ واپس جا کر طواف کیجیے اور آبِ زمزم پی کر خدا کا شکر ادا کیجیے۔ حقیقتِ حج مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 110۔