Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
حج مبرور حج مبرور کو اکثر لوگ حج مقبول کے ہم معنی سمجھتے ہیں، حالانکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسا حج جس کے ساتھ گناہ شامل نہ ہو۔ الحج الذي لا يخالطه اسم حسن بصری تابعی نے کہا ہے کہ حج مبرور وہ ہے جس سے آدمی اس طرح لوٹے کہ وہ دنیا سے بے رغبت ہو اور آخرت کا شوق اس کے اندر پیدا ہو جائے۔ أن يرجع زاهداً في الدنيا راغباً في الآخرة حقیقت یہ ہے کہ حج کو اگر صحیح شعور اور جذبے کے ساتھ کیا جائے تو نہ صرف دورانِ حج آدمی گناہوں سے بچا رہے گا بلکہ وہ اس طرح لوٹے گا کہ ہر برائی سے اس کا دل متنفر ہو اور ہر بھلائی کی طرف اس کے اندر رغبت پیدا ہو چکی ہو۔ حقیقتِ حج مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 51۔