Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
ممنوعاتِ حج: احرام باندھنے کے بعد حاجی پر یہ چیزیں حرام ہو جاتی ہیں۔ نمبر 1: لڑائی جھگڑا کرنا۔ نمبر 2: جھوٹ بولنا۔ نمبر 3: غیبت اور برائی کرنا۔
نمبر 4: کسی کے اوپر تہمت لگانا۔ نمبر 5: گالی دینا، فحش باتیں کرنا، وغیرہ۔ نوٹ: یہ چیزیں ہر حال میں حرام ہیں، مگر یہ چیزیں ہر حال میں حرام ہیں، مگر حج کے دوران ان کی شناعت بہت بڑھ جاتی ہے۔ نمبر 6: خشکی کے جانوروں کا شکار کرنا، یا دوسروں کو شکار کی ترغیب دینا۔
نمبر 7: بدن کے کسی حصے کا بال منڈانا، ناخن اور مونچھیں وغیرہ کتروانا۔ نمبر 8: موزے پہننا، ایسے جوتے پہننا جس سے پاؤں کی درمیانی ہڈی چھپ جائے۔ نمبر 9: امامہ باندھنا یا ٹوپی پہننا۔ نمبر 10: سلے ہوئے کپڑے پہننا، درخت کی ڈالی توڑنا۔
نمبر 11: خوشبو لگانا، تیل لگانا یا سونگھنا۔ نمبر 12: بیوی سے ہم صحبت ہونا، یا لطف و محبت کی باتیں کرنا۔ حقیقتِ حج: مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 109۔