Raah-e-Amal Maazi,Haal aur Mustaqbil ka Jayeza — Maulana Wahiduddin Khan
Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
آخری بات: موجودہ زمانے میں مسلمانوں کی تمام بڑی بڑی تحریکیں حیرت انگیز طور پر انتہائی ناکامی کا شکار ہوئی ہیں۔ مسلمان جب بھی کوئی تحریک اٹھاتے ہیں تو خدا ان کے گھروندے کو ٹھوکر مار کر گرا دیتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کی یہ تمام سرگرمیاں خدا کی نظر میں بالکل نامطلوب ہیں۔ اس بنا پر وہ ان کو حرفِ غلط کی طرح مٹا رہا ہے۔
ایسا اس لیے ہے تاکہ مسلمان جاگیں اور اس اصل کام کے لیے سرگرم ہو جائیں جو اللہ تعالیٰ کو اصلاً مطلوب ہے: شہادتِ حق اور دعوت الی اللہ، اپنے ربانی معنی میں، نہ کہ موجودہ قومی اور سیاسی معنی میں۔ کتاب "راہِ عمل" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 135۔