Khandaani zindagi

میکے اور سسرال کا فرق

Khandaani zindagi — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (43 chapters)
  1. گھر کا ماحول
  2. ہر حال میں خیر
  3. ذریعۂ سکون
  4. عورت معاونِ حیات
  5. سب سے بڑی نعمت
  6. ایک حدیث
  7. قوّامیت یا باسزم
  8. صنفِ مساوات
  9. ایک شادی یا کئی شادی
  10. زوجین کے درمیان کامل مطابقت
  11. Intellectual partner.
  12. Conditioning ko todna.
  13. باہمی اعتماد
  14. مشن کے بغیر
  15. بے مقصد زندگی
  16. سادگی ایک اصولِ حیات
  17. جذباتیت بمقابلہ انانیت
  18. فطرت سے تعاون
  19. فارمولا آف تھرٹی سیکنڈ
  20. آرٹ آف فیلیر مینجمنٹ
  21. لائف مینجمنٹ
  22. انتظار کی پالیسی
  23. گھر بہتر انسان بنانے کا کارخانہ
  24. تعلیم اور خواتین
  25. سورت یا سیرت
  26. لو میرج ناکام کیوں
  27. سختی یا عزم
  28. چھوٹی بات کو بڑی بات نہ بنائیے
  29. عدم مداخلت کی پالیسی
  30. ایک دانشمند خاتون
  31. میکے کے تصور میں جینا
  32. غیر فطری تمنا
  33. میکے اور سسرال کا فرق
  34. ایک مشاہدہ
  35. ماؤں کا غلط رول
  36. بچوں کی دینی تربیت
  37. لاٹ پیار کا نقصان
  38. ماں باپ کا رول
  39. ایک واقعہ
  40. برابری میں نکاح
  41. جوائنٹ فیملی
  42. ساس بہو کا مسئلہ
  43. عورت کا عظیم کردار

ایک لڑکی جب اپنے میکے میں ہوتی ہے تو وہ اُن لوگوں کے درمیان ہوتی ہے جن سے اُس کا خونی تعلق، یعنی بلڈ ریلیشن شپ ہے۔ اس خونی تعلق کی بنا پر ایسا ہوتا ہے کہ میکے میں اُس کو ایک طرفہ محبت کے ماحول میں جینا پڑتا ہے۔ میکے میں لڑکی کے لیے یہ ماحول ہوتا ہے کہ تم کچھ نہ کرو تب بھی تم کو ہر چیز ملتی رہے گی۔ سسرال کا معاملہ اس سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔

سسرال میں لڑکی کو غیر خونی رشتے داروں کے درمیان رہنا پڑتا ہے۔ میکے کا کلچر اگر دیے بغیر پانے کے اصول پر قائم تھا، تو سسرال کا کلچر یہ ہوتا ہے کہ دو گے تو پاؤ گے؛ اگر نہیں دیا تو تم کو بھی کچھ ملنے والا نہیں۔ لڑکیاں عام طور پر میکے اور سسرال کے اس فرق کو نہیں سمجھتیں، چنانچہ وہ ہمیشہ ایک غیر حقیقی احساس میں جیتی رہتیں۔ میکے کو اچھا سمجھنا اور سسرال کو اُس کے مقابلے میں برا سمجھنا، یہ مزاج خواتین میں عام ہے۔

اس کا نقصان سب سے زیادہ خود خواتین کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اپنے اس غیر حقیقی مزاج کی بنا پر وہ اپنے شوہر سے اور اپنے سسرال والوں سے گہرا تعلق قائم نہیں کر پاتیں۔ خالق نے ہر عورت اور مرد کو مخصوص صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اس دنیا میں ہر عورت اور مرد کے لیے کوئی بڑا رول مقدر ہے۔

اس رول کے لیے ضروری ہے کہ عورت اپنے نئے رشتے داروں کے ساتھ بھرپور تعلق قائم کر کے رہے۔ مگر اکثر عورتیں اپنے سسرال والوں کے ساتھ یہ تعلق قائم نہیں کر پاتیں، اور نتیجتاً وہ رول ادا نہیں کر پاتیں جو اُن کے لیے مقدر تھا۔ اس دنیا میں کسی بڑے رول کے لیے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔ گھر اسی قسم کا ایک اجتماعی ادارہ ہے۔

ہر گھر اپنی اجتماعی کوشش سے ایک بڑا کام کر سکتا ہے، لیکن یہ بڑا کام اُسی گھر کے لوگ انجام دیں گے جو اپنے گھر کو حقیقی معنوں میں ایک اجتماعی ادارہ بنا دیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی عورت کے لیے اُس کی سسرال بھی حقیقت یہ ہے کہ کسی عورت کے لیے اُس کا سسرال بھی اُسی طرح اُس کا اپنا گھر ہے، جس طرح اُس کا میکہ اُس کے لیے اُس کا اپنا گھر تھا۔ p. 47