Khandaani zindagi

سورت یا سیرت

Khandaani zindagi — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (43 chapters)
  1. گھر کا ماحول
  2. ہر حال میں خیر
  3. ذریعۂ سکون
  4. عورت معاونِ حیات
  5. سب سے بڑی نعمت
  6. ایک حدیث
  7. قوّامیت یا باسزم
  8. صنفِ مساوات
  9. ایک شادی یا کئی شادی
  10. زوجین کے درمیان کامل مطابقت
  11. Intellectual partner.
  12. Conditioning ko todna.
  13. باہمی اعتماد
  14. مشن کے بغیر
  15. بے مقصد زندگی
  16. سادگی ایک اصولِ حیات
  17. جذباتیت بمقابلہ انانیت
  18. فطرت سے تعاون
  19. فارمولا آف تھرٹی سیکنڈ
  20. آرٹ آف فیلیر مینجمنٹ
  21. لائف مینجمنٹ
  22. انتظار کی پالیسی
  23. گھر بہتر انسان بنانے کا کارخانہ
  24. تعلیم اور خواتین
  25. سورت یا سیرت
  26. لو میرج ناکام کیوں
  27. سختی یا عزم
  28. چھوٹی بات کو بڑی بات نہ بنائیے
  29. عدم مداخلت کی پالیسی
  30. ایک دانشمند خاتون
  31. میکے کے تصور میں جینا
  32. غیر فطری تمنا
  33. میکے اور سسرال کا فرق
  34. ایک مشاہدہ
  35. ماؤں کا غلط رول
  36. بچوں کی دینی تربیت
  37. لاٹ پیار کا نقصان
  38. ماں باپ کا رول
  39. ایک واقعہ
  40. برابری میں نکاح
  41. جوائنٹ فیملی
  42. ساس بہو کا مسئلہ
  43. عورت کا عظیم کردار

اکثر نوجوان یہ خواب دیکھتے رہتے ہیں کہ ان کو خوبصورت بیوی مل جائے، مگر یہ صرف ایک نادانی کی خواہش ہے۔ نام نہاد خوبصورت عورت اکثر "پر مسائل بیوی" یعنی پرابلم وائف ثابت ہوتی ہے۔ ایسی عورت کی دلکشی صرف چند دن کی ہوتی ہے، اور اس کے بعد سارا جنون ختم ہو جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نکاح کے معاملے میں آدمی کو اصل اہمیت سیرت یعنی کریکٹر کو دینا چاہیے۔

جو عورت سیرت میں اچھی ہو، وہی سب سے اچھی بیوی ہے۔ فرینکفرٹ یونیورسٹی کے ماہرِ نفسیات، ڈاکٹر جان—یعنی ڈاکٹر جان ارکٹ—نے ایک جائزے میں بتایا کہ زیادہ خوبصورت لڑکیاں عام طور پر زندگی میں ناکام رہتی ہیں۔ Gadgets women feel beauty is the only asset, and they cannot bear the aging. Marilyn Monroe, one of the prettiest women to emerge from Hollywood, is stated to have wept bitterly when she saw first traces of wrinkles in the mirror.

دلکش عورتیں سمجھتی ہیں کہ خوبصورتی ان کا واحد سرمایہ ہے، اور بڑھاپے کو وہ برداشت نہیں کر سکتیں۔ میریلین مینرو، جو ہالی ووڈ کی ایک انتہائی خوبصورت عورت تھی، کہا جاتا ہے کہ وہ اس وقت بری طرح رونے لگی جبکہ اس نے آئینے میں پہلی بار اپنے چہرے پر جھرّیوں کے نشانات دیکھے۔ جس آدمی کو پرکشش عورت نہ ملے، وہ زیادہ خوش قسمت ہے۔ جس آدمی کو پرکشش عورت نہ ملے، وہ زیادہ خوش قسمت ہے، کیونکہ غیر پرکشش عورت عملی زندگی میں زیادہ بہتر رفیق ثابت ہوتی ہے۔

نکاح کا مقصد ایک نسوانی کھلونا حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ نکاح کا مقصد یہ ہے کہ آدمی کو ایک کارآمد رفیقِ حیات مل جائے۔ اور بہتر رفیقِ حیات وہی ہے جو سیرت کے اعتبار سے بہتر ہو، نہ کہ صرف صورت کے اعتبار سے بہتر۔ یہ تجربہ اتنا عام ہے کہ ہر آدمی اپنے قریب کے لوگوں میں اس کی مثالیں دیکھ سکتا ہے، بشرطیکہ اس کے اندر چیزوں کو حقیقت پسندانہ انداز سے دیکھنے کی صلاحیت موجود ہو۔ p. 35