Haqeeqat-e-Tauheed

توحید کا آغاز

Haqeeqat-e-Tauheed — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (19 chapters)
  1. توحید انسانیت کی منزل
  2. کائنات کا نور
  3. علمِ توحید
  4. فکری انقلاب
  5. توحید کا مفہوم
  6. خوفِ محبت کا مرکز
  7. پیغمبروں کا مشن
  8. دو رکاوٹ
  9. توحید کا آغاز
  10. توحید کا خطاب
  11. توحید اور شرک—
  12. توحید اور شرک کا فرق
  13. Daure science
  14. شرک کی بے ثباتی
  15. اہلِ توحید اور اہلِ شرک
  16. قدیم شرک، جدید شرک
  17. شرکِ خفی، اور جب اکیلے اللہ…
  18. شرکِ خفی کا ظاہرہ
  19. سائنس کے دور میں اسی طرح…

توحید کا آغاز معرفت یعنی realization سے ہوتا ہے، یعنی خدا کو خالق و مالک کی حیثیت سے دریافت کرنا۔ کسی انسان کو جب خدا کی یہ معرفت حاصل ہوتی ہے تو اس کا حال کیا ہوتا ہے، اس کو قرآن میں تفصیل کے ساتھ بتایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک آیت کا ترجمہ یہ ہے: "اور جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں جو رسول پر اتارا گیا ہے، تو تم دیکھو گے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔ " اس سبب سے کہ ان کو حق کی معرفت حاصل ہوئی، وہ پکار اٹھتے ہیں کہ اے ہمارے رب!

ہم ایمان لائے، پس تو ہم کو گواہی دینے والوں میں لکھ لے۔ اور ہم کیوں نہ ایمان لائیں اللہ پر اور اس حق پر جو ہمیں پہنچا ہے، جبکہ ہم یہ آرزو رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہم کو صالح لوگوں کے ساتھ شامل کرے؟ پس اللہ ان کو اس قول کے بدلے میں ایسے باغ دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ اور یہی بدلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کا۔

المائدہ 83:25۔ خدا کی معرفت آدمی کے اندر کس قسم کی شخصیت پیدا کرتی ہے، اس کو قرآن میں مختلف انداز سے بتایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قرآن کی ایک آیت کا ترجمہ یہ ہے: "ایمان والے تو وہ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل دہل جائیں، اور جب اللہ کی آیتیں ان کے سامنے پڑھی جائیں تو وہ ان کا ایمانی اور جب اللہ کی آیتیں ان کے سامنے پڑھی جائیں تو وہ ان کا ایمان بڑھا دیتی ہیں، اور وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ " الانفال 2۔ p. 17