Haqeeqat-e-Tauheed

علمِ توحید

Haqeeqat-e-Tauheed — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (19 chapters)
  1. توحید انسانیت کی منزل
  2. کائنات کا نور
  3. علمِ توحید
  4. فکری انقلاب
  5. توحید کا مفہوم
  6. خوفِ محبت کا مرکز
  7. پیغمبروں کا مشن
  8. دو رکاوٹ
  9. توحید کا آغاز
  10. توحید کا خطاب
  11. توحید اور شرک—
  12. توحید اور شرک کا فرق
  13. Daure science
  14. شرک کی بے ثباتی
  15. اہلِ توحید اور اہلِ شرک
  16. قدیم شرک، جدید شرک
  17. شرکِ خفی، اور جب اکیلے اللہ…
  18. شرکِ خفی کا ظاہرہ
  19. سائنس کے دور میں اسی طرح…

توحید کا عقیدہ اسلام میں اثاثی عقیدے کی حیثیت رکھتا ہے۔ توحید کے موضوع پر عربی اور دوسری زبانوں میں بہت زیادہ کتابیں لکھی گئی ہیں؛ آپ ان کتابوں کو پڑھیں تو ان میں آپ کو غرض و غایت کے اعتبار سے اس طرح کے الفاظ لکھے ہوئے ملیں گے: "علمِ توحید سب سے افضل علم ہے"۔ معاذ ابن جبل کی مشہور روایت میں توحید کے عقیدے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اولیت دی تھی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ توحید کا علم سب سے افضل علم ہے، وغیرہ۔

علمِ توحید بلاشبہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، لیکن عملی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ اہمیت اس بنا پر نہیں ہے کہ وہ ایک افضل علم ہے؛ علمی اعتبار سے اس کی اہمیت یہ ہے کہ وہ ایک اثاثی علم ہے۔ اثاثی علم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ توحید ہی وہ بنیاد ہے جس پر بقیہ اسلامی اعمال کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔ توحید کی اساس نہیں تو بقیہ اعمال بھی نہیں۔ p. 6