Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
توحید۔ کہو: وہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے، اس کا کوئی ہمسر نہیں۔ سورہ اخلاص اللہ کی پاکی بیان کرتی ہے، ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہ غالب اور حکیم ہے۔ اسی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں، وہ زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
وہی اول ہے اور وہی آخر بھی، وہی ظاہر ہے اور وہی مخفی بھی، اور وہی ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔ سورہ حدید۔ اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ ہے، سب کا تھامنے والا ہے۔ وہ نہ سوتا ہے اور نہ اس کو اونگھ لگتی ہے۔
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے۔ کون ہے جو اس کے سامنے اس کی اجازت کے بغیر سفارش کر سکے؟ وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جو وہ چاہے۔ اس کی حکومت آسمانوں اور زمین سب پر چھائی ہوئی ہے، اور ان کی نگرانی اس پر ذرا بھی گراں نہیں۔
بس وہی ایک ذات سب سے برتر اور عظیم ہے۔ دین کے معاملے میں کوئی زبردستی نہیں، ہدایت گمراہی سے الگ ہو چکی ہے۔ اب جو کوئی شیطان کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے تو اس نے مضبوط رسی پکڑ لی جو ٹوٹنے والی نہیں، اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔ اللہ مددگار ہے ایمان والوں کا، وہ ان کو اندھیرے سے اجالے کی طرف لاتا ہے، اور جن لوگوں نے انکار کیا ان کے ساتھی شیطان ہیں، وہ ان کو اجالے سے اندھیرے کی طرف لے جاتے ہیں، یہی لوگ آگ میں جانے والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
سورہ بقرہ۔ کتاب دینی تعلیم، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 4۔