Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
خدا، رسالت، آخرت p. 133
موجودہ دنیا مادی دنیا ہے۔ مگر یہاں مادی واقعات کی صورت میں معنوی حقیقتوں کی تمثیلات قائم کر دی گئی ہیں۔ آدمی اگر سنجیدہ ہو اور وہ چیزوں کو غور و فکر کے ساتھ دیکھے تو وہ یہاں ہر قسم کے اطمینان بخش دلائل پا لے گا۔ وہ معتقدات کے حق میں یقینیات کی زمین حاصل کر لے گا۔ p. 133