Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3- ڈی این اے سے پہلے کیا تھا p. 116
ڈاکٹر گراہم کیرنس اسمتھ، لکچرر کیمسٹری، گلاسگو یونیورسٹی ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک نیا جنیٹک مادہ دریافت کریں جو ڈی این اے سے بالکل مختلف ہو۔(ڈی این اے کا دہرا مرغولہ نما ڈھانچہ کیمبرج میں1953 میں فرانسس کریک اور جیمس واٹسن نے دریافت کیا تھا)۔ مجھے یقین نہیں کہ ڈی این اے ابتدائی زمین پر بن سکتا تھا۔ ضروری ہے کہ زندگی کسی اور چیز سے شروع ہوئی ہو اور ڈی این اے کا ارتقا بعد کو ہوا ہو۔ p. 116other source
4- جین کس طرح متحرک اور غیر متحرک ہوتے ہیں p. 116
سرجان کینڈ ریو، چیئرمین یوروپین مالے کیولر بیالوجی آرگنائزیشن، ہائڈلبرگ جین کس طرح بیکٹیریا میں متحرک اور غیر متحرک ہوتے ہیں، ان کی بابت ہم کسی قدر جانتے ہیں۔ مگر اعلیٰ حیوانات میں یہ واقعہ کیونکر ہوتا ہے، اس کی بابت ہم کچھ بھی نہیں جانتے۔(جین کے متحرک اور غیر متحرک ہونے ہی کی وجہ سے ایسا ہے کہ ایک جسم کے سل، جو سب کے سب ایک قسم کے جین پر مشتمل ہوتے ہیں، وہ مختلف قسم کے عمل کر پاتے ہیں اور نسوں، جلد، وغیرہ کے اجزائے ترکیبی بن جاتے ہیں)۔ p. 116original + quote