Al-Risala September 2014

دلیل، الزام تراشی

Al-Risala September 2014 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (29 chapters)
  1. الرسالہ - September 2014
  2. خدا کا اشارہ پڑھئے
  3. معرفت اور عبادت
  4. سکینہ کیا ہے
  5. دورِ زوال کا ایک ظاہرہ
  6. دلیل، الزام تراشی
  7. توکل کی حقیقت
  8. شاکلۂ انسانی کا مسئلہ
  9. آبا پرستی
  10. اسٹریٹ دعوة یا دعوة اکسپلوزن
  11. وحدت، تنوع
  12. الاخوان المسلمون
  13. کائنات کی توجیہ
  14. کائنات کی وسعت
  15. زندگی اور موت
  16. سبق کی اہمیت
  17. آخرت سے غفلت کیوں؟
  18. عقیدہ آخرت کی طاقت
  19. علم ومعرفت کا حریص
  20. منصوبۂ خداوندی
  21. جانچنے کا معیار
  22. خیر ِ امت یا زوال یافتہ امت
  23. ذاتی عقل، علمی عقل
  24. انسانی وجود کی با معنی توجیہ
  25. مسلم فلسفہ، مسلم الہیات
  26. زندگی کی حقیقت
  27. علمی طرزِ استدلال
  28. علم کی دوقسمیں
  29. سوال وجواب

دلیل، الزام تراشی

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ آدم کی تخلیق کے وقت ابلیس نے انحراف کا طریقہ اختیار کیا- اِس کے بعد خدا اور ابلیس کے درمیان ایک مکالمہ ہوا- اِس مکالمے کے دوران ابلیس نے جو باتیں کہیں، اُن میں سے ایک بات یہ تھی: قَالَ رَبِّ بِمَآ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَہُمْ فِی الْاَرْضِ وَلَاُغْوِیَنَّہُمْ اَجْمَعِیْنَ(15:39) یعنی ابلیس نے کہا کہ اے میرے رب، تو نے مجھے بہکایا- قرآن کی اِس آیت میں إغوا کا لفظ ہے- إغوا کا مطلب ہے بہکانا (to mislead, to misguide)- ابلیس نے خدا کی نسبت سے جو بات کہی، وہ بلاشبہہ ایک جھوٹا الزام تھا، وہ کوئی ثابت شدہ دلیل نہ تھی-original + quote

اِس مثال سے ابلیس یا شیطان کا ایک طریقہ معلوم ہوتا ہے، وہ یہ کہ اختلاف کے وقت اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے دلیل نہ دینا، بلکہ فریقِ ثانی پر جھوٹ باندھنا اور اُس پر الزام لگانا- اِس طریقے کو اختیار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے اور وہ یہ اعتراف بھی نہیں کرنا چاہتا کہ فریقِ ثانی کا موقف صحیح ہے اور اس کا اپنا موقف غلط- اِس لیے وہ جھوٹ کا سہارا لیتا ہے- وہ الزام تراشی (allegation)کا طریقہ اختیار کرکے غلط طورپر یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ اس کی مخالفت درست ہے-

یہ طریقہ بلا شبہہ شیطان کا طریقہ ہے- جو لوگ ایسا کریں، وہ قرآن کے الفاظ میں، شیطان کے بھائی (إخوان الشیاطین) قرار پائیںگے- جب بھی آپ کو کسی سے اختلاف ہو تو آپ کے لیے صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ مسلّمہ دلائل کے ذریعے اپنے موقف کو واضح کریں-original + quote

اِس کے برعکس، اگر آپ ایسا کریں کہ دلیل سے اپنے موقف کو ثابت نہ کرسکیں اور جھوٹے الزام لگا کر فریقِ ثانی کو بدنام کریں تو یہ ایک بے حد خطرناک پوزیشن ہے- ایسا کرنے کی صورت میں شدید اندیشہ ہے کہ آپ اللہ کے یہاں شیطان کے بھائی قرار پائیں اور اللہ کی رحمتوں سے آپ کو محروم کر دیا جائے-