Al-Risala September 2014

خدا کا اشارہ پڑھئے

Al-Risala September 2014 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (29 chapters)
  1. الرسالہ - September 2014
  2. خدا کا اشارہ پڑھئے
  3. معرفت اور عبادت
  4. سکینہ کیا ہے
  5. دورِ زوال کا ایک ظاہرہ
  6. دلیل، الزام تراشی
  7. توکل کی حقیقت
  8. شاکلۂ انسانی کا مسئلہ
  9. آبا پرستی
  10. اسٹریٹ دعوة یا دعوة اکسپلوزن
  11. وحدت، تنوع
  12. الاخوان المسلمون
  13. کائنات کی توجیہ
  14. کائنات کی وسعت
  15. زندگی اور موت
  16. سبق کی اہمیت
  17. آخرت سے غفلت کیوں؟
  18. عقیدہ آخرت کی طاقت
  19. علم ومعرفت کا حریص
  20. منصوبۂ خداوندی
  21. جانچنے کا معیار
  22. خیر ِ امت یا زوال یافتہ امت
  23. ذاتی عقل، علمی عقل
  24. انسانی وجود کی با معنی توجیہ
  25. مسلم فلسفہ، مسلم الہیات
  26. زندگی کی حقیقت
  27. علمی طرزِ استدلال
  28. علم کی دوقسمیں
  29. سوال وجواب

خدا کا اشارہ پڑھئے

مئی 2014 میں انڈیا کا 16واں جنرل الیکشن ہوا- اس الیکشن میں مسلمانوں نے اپنی ساری طاقت لگا دی کہ بی جے پی اس الیکشن میں کامیاب نہ ہونے پائے، جس کو وہ بطور خود اپنا دشمن سمجھتے ہیں- ایک مسلم اخبار نے اس معاملے میں مسلمانوں کے موقف (stand) کو بتاتے ہوئے درست طورپر لکھا ہے کہ اس الیکشن میں تمام مسلمانوں کا واحد مقصد یہ تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روک دیں-original + quote

In this election the prime mission of the whole (Muslim) community was to stop BJP from coming to power, at any cost.

مسلمانوں کے تمام چھوٹے اور بڑے رہنما اِس معاملے میں متفق الرائے ہوگئے تھے- لیکن الیکشن کا نتیجہ مسلمانوں کی کوششوں کے بالکل خلاف نکلا- بی جے پی ہمیشہ سے زیادہ بڑی طاقت بن کر ابھری- حتی کہ بی جے پی کا جو لیڈر تمام مسلمانوں کی نظر میں سب سے زیادہ غیر مطلوب (unwanted) تھا، وہی انڈیا کا پرائم منسٹر بن گیا-

مسلمانوں کے تمام لکھنے اور بولنے والے اس واقعہ پر تبصرہ کررہے ہیں- مگر سب کا تبصرہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے بلا استثنا سیاسی تبصرہ ہے- لیکن اِس معاملے میں سیاسی تبصرہ صرف ایک غلطی پر دوسری غلطی کا اضافہ ہے- صحیح یہ ہے کہ اس واقعہ کو خدائی زاویہ سے دیکھا جائے- اس معاملہ میں خداکے اشارہ کو پڑھا جائے۔غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کی مرضی کے عین خلاف پیش آنے والا یہ واقعہ اپنے اندر ایک عظیم خدائی وارننگ رکھتا ہے- وہ مسلمانوں سے کہہ رہا ہے کہ اے مسلمانو، سیاسی طریق کار کو چھوڑو- اور دعوتی طریق کار کو اختیار کرو- سیاسی طریق کار میں تم کو کچھ ملنے والا نہیں کیوں کہ سیاسی طریقِ کار پر کبھی خدا کی نصرت نہیں آتی- البتہ اگر تم دعوتی طریق کار اختیار کرو، تو تم کو وہ سب کچھ مل جائے گا جو تم کو اپنی ملّی زندگی کے لئے اِس دنیا میں درکار ہے-