Al-Risala June 2014

کائنات کا سائنسی مطالعہ

Al-Risala June 2014 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (25 chapters)
  1. الرسالہ - June 2014
  2. سیئات، حسنات
  3. لائف سپورٹ سسٹم
  4. توبۂ نصوح
  5. آزادی کا غلط استعمال
  6. انجامِ آخرت
  7. متشابہ جنت، حقیقی جنت
  8. زمین کی حفاظت
  9. نقل وحرکت
  10. انسان، ٹکنالوجی
  11. حقیقت پسندانہ مزاج
  12. سب کچھ خدا کا عطیہ
  13. قرآن کا پیغام
  14. کائنات کا سائنسی مطالعہ
  15. مسلم تاریخ کا احیا
  16. مردوزن کی مساوات
  17. تخلیق ِ انسانی کا مقصد
  18. دہشت گردی کا مسئلہ
  19. ردِ ّ عمل کی سیاست
  20. پیغمبرانہ ماڈل
  21. شخصیت کی پہچان
  22. اپنی تاریخ سے کٹنا
  23. انتخابِ اول، انتخابِ ثانی
  24. ترقی کا زینہ
  25. فخر اور نفرت

کائنات کا سائنسی مطالعہ

کائنات کے سائنسی مطالعے کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایک مشہور عالم نے لکھا ہے — کائنات کے اسرار کی جستجو اور رموزِ فطرت کی عقدہ کشائی کا ذوق ایمان کے دروازے کی کلید ہے- لیکن جس جستجو کا مطلوب خدا نہ ہو اور جو عقدہ کشائی ایمان بالآخرت کی طرف رہبری کرنے والی نہ ہو، قرآن کے نزدیک یہ جستجو ہرزہ گردی اور یہ عقیدہ کشائی بادپیمائی ہے-original + quote

موجودہ سائنس کا موضوع کائنات (nature)کا مطالعہ ہے- مگر سائنس کا مقصد نہ فلسفیانہ مطالعہ ہے اور نہ مذہبی مطالعہ- فلسفیانہ مطالعہ ا ور مذہبی مطالعہ دونوں، علمی اصطلاح کے مطابق، سبجیکٹیو مطالعہ (subjective study) کے طریقے ہیں- اس کے برعکس، سائنس کا طریقِ مطالعہ وہ ہے جس کو آبجیکٹیو مطالعہ (objective study) کہاجاتا ہے، یعنی کائنات کے صرف اُس پہلو کا مطالعہ جو تجربے اور مشاہدے کی گرفت میں آتا ہو-

سائنسی تحقیق کی حیثیت کسی مذہبی کتاب جیسی نہیں ہے- اپنے موضوعِ مطالعہ کے اعتبار سے، سائنس کی حیثیت صرف یہ ہے کہ وہ ہمارے لیے ڈیٹا(data) فراہم کردے- یہ ہمارا کام ہے کہ ہم سائنس کے فراہم کردہ ڈیٹا کو کس طرح استعمال کرتے ہیں- میںنے سائنس کا مطالعہ اِسی نقطہ نظر کے تحت کیا ہے- میں سمجھتا ہوں کہ مذکورہ اقتباس اِس معاملے میں صورتِ حال کی صحیح نمائندگی نہیں ہے- اِس معاملے میں زیادہ درست طورپر کہنے کی بات یہ ہے کہ — کائنات خداکی تخلیق ہے- کائنات کا مطالعہ براہِ راست طورپر تخلیق کی دریافت ہے اور بالواسطہ طورپر خدا کی دریافت-

سائنس کو صرف سائنس کے اعتبار سے دیکھنا چاہیے- سائنس نے گہرے مطالعے کے ذریعے فطرت کے بارے میں قابلِ قدر ڈیٹا (valuable data) فراہم کردئے ہیں- یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اِس ڈیٹا کو استعمال کرکے اسلام کا نیا علمِ کلام مرتب کریں- یہ ہمارے اپنے عمل کا معاملہ ہے، نہ کہ سائنس کے طریقِ مطالعہ کا معاملہ-