Al-Risala December 2015

دوہرا انعام

Al-Risala December 2015 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (28 chapters)
  1. الرسالہ - December 2015
  2. ذٰلک الکتاب
  3. قرآن اور انسان
  4. امن کی تلاش
  5. جنت والے
  6. مومن کی صفات
  7. قتل اور زندگی
  8. عقل سے محرومی کا دور
  9. دوہرا انعام
  10. دعوت کے دو پہلو
  11. امت مسلمہ کا فائنل رول
  12. کائنات میں خدا کی گواہی
  13. آزاد کشمیر یا برباد کشمیر
  14. برکت کا مطلب
  15. جنگ، اسلام میں
  16. بڑا اجر
  17. غلطی کا اعتراف
  18. پیغمبر کی نصیحت
  19. اختلاط کی اہمیت
  20. رحمتِ الٰہی سے محرومی
  21. فساد فی الارض
  22. عبادت، دعوت
  23. شیطان کا طریقہ
  24. زد میں آنے سے بچیے
  25. اعتراف، بے اعترافی
  26. زحمت میں رحمت
  27. تیار ذہن
  28. سوال و جواب

دوہرا انعام

پیغمبر ِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر جو معاصر لوگ ایمان لائے ان میں سے ایک وہ تھے جو دین شرک پر قائم تھے۔ رسول اللہ سے پیغامِ حق سننے کے بعد انھوں نے دین شرک کو چھوڑا، اور دینِ توحید کو انھوں نے اختیار کیا۔ دوسرا گروہ وہ تھا جس کا تعلق مدینہ سے تھا۔ یہ اہل کتاب (یہود)تھے۔ یعنی پچھلے پیغمبر حضرت موسیٰ کو ماننے والے۔ ان کا ایمان گویا دین خداوندی پر دوبارہ ایمان لانا تھا۔

پہلا ایمان ان کو اپنے ماحول میں وراثت کے طور پر ملا تھا۔ گویا کہ وہ پیدائشی مسلم (Muslim by birth)تھے۔ اس کے بعد جب پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی،اور انھوں نے آپ کو بحیثیت پیغمبر کے پہچانا اور آپ پر ایمان لائے تو گویا کہ انھوں نے دین خداوندی کو ازسرِ نو دریافت (rediscover) کیا۔ وہ پیغمبر ِ اسلام پر ایمان لائے تو وہ گویا کہ مسلم بائی چوائس (Muslim by choice) بنے۔ انھوں نے دینِ حق کی معرفت دوبارہ حاصل کی ۔ ان کے ایمان کا یہی اضافی پہلو ہے جس کی بنا پر وہ دوہرا اجر کے مستحق قرار پائے۔

جو دین آدمی کو پیدائشی طور پر ملے اس کے لیے اس کو کوئی جدو جہد کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ لیکن ایک شخص جب دریافت نو (rediscovery) کے طور پر اللہ کے دین کو پائے تو یہ اس کے لیے ہمیشہ ایک فکری جہاد (intellectual Jihad) کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ایسا کرنے کے بعد وہ اپنے بارے میں تخلیقی سوچ (creative thinking) کا ثبوت دیتا ہے، وہ رواجی ایمان سے اوپر اٹھ کر شعوری ایمان کا درجہ پاتا ہے۔ ایمان کا تعلق معرفت سے ہے۔ یہ وہ لوگ تھے جو پہلے سے حضرت موسیٰ پر ایمان لائے ہوئے تھے۔ یہ ان کی پہلی معرفت تھی۔ اس کے بعد جب وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے تو انھوں نے گویا اپنے ایمان کے بارے میں معرفت ثانی کا ثبوت دیا۔ اس لیے وہ دوہرے اجر کے مستحق قرار پائے۔پہلی معرفت اگر ان کو خود بخود وراثۃً ملی تھی تو دوسری معرفت انھوں نے شعوری طور پر ایک فکری جدو جہد کے بعد حاصل کی۔original + quote