Al-Risala April 2012

جسمانی معذوری کے باوجود

Al-Risala April 2012 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (29 chapters)
  1. الرسالہ - April 2012
  2. عبادت اور استعانت
  3. محبت ایک دو طرفہ معاملہ
  4. قلب، عقل
  5. وحدتِ وجود
  6. عظمتِ خداوندی کی دریافت
  7. امت ِ وسَط: فضیلت یاذمّے داری
  8. مثبت جواب
  9. تاریخ کا سبق
  10. شاتمِ رسول کی سزا
  11. پیغمبر کے نام پر غیر پیغمبرانہ روش
  12. مذاہب کے درمیان ہم آہنگی
  13. امتِ مسلمہ کے مسائل اور اُن کاحل
  14. مسلمانوں کے لیے انتباہ
  15. امت ِ مسلمہ کا المیہ
  16. امن کی وادی
  17. یہ وعدہ خلافی کا معاملہ نہیں
  18. ٹکراؤ سے اعتراف ِ حقیقت تک
  19. دوسری غلطی نہیں
  20. امن اور ترقی
  21. غیر اصولی موقف نہیں
  22. لیڈروں کا دہرا کردار
  23. بحران کے وقت
  24. جسمانی معذوری کے باوجود
  25. ایک عام کمزوری
  26. کامیاب زندگی کا اصول
  27. ’انا‘ کی دیوار
  28. سوال وجواب
  29. خبرنامہ اسلامی مرکز— 215

جسمانی معذوری کے باوجود

کیمبرج یونی ورسٹی (برطانیہ) میں نظریاتی سائنس کے پروفیسر اسٹفن ہاکنگ 8 جنوری 2012 کو 70 سال کے ہوگئے۔ ان کی عمر کے 70 سال پورا ہونے پر کیمبرج یونی ورسٹی کے وائس چانسلر (Leszek Borysiewic) نے ایک بیان دیا۔ انھوںنے کہا کہ — اگر چہ اپنی عمر کے بڑے حصے میں اسٹفن ہاکنگ (Stephen Hawking) وہیل چئر پر رہے، اور وہ صرف کمپیوٹر کے ذریعے ہی بول سکتے تھے، مگر رموزِ کائنات کے بارے میں اسٹفن ہاکنگ کی تلاش نے اُن کو درست طورپر دنیا کا سب سے زیادہ مشہور سائنس داں بنا دیا۔ اسٹفن ہاکنگ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میری اِس شہرت کا تعلق میری جسمانی معذوری سے ہے۔ لوگوں کو یہ چیز مسحور کرتی ہے کہ میں اپنی جسمانی محدودیت کے باوجود کس طرح کائنات کے انتہائی وسیع موضوع کو اپنی بحث کا موضوع بناتاہوں:unverified

Despite spending most of his life in a wheelchair and being able to speak only through a computer, the theoretical physicist’s quest for the secrets of the universe has made him arguably the most famous scientist in the world. “I am sure my disability has a bearing on why I am well known,” he once said. “People are fascinated by the contrast between my very limited physical powers, and the vast nature of the universe I deal with.” (The Times of India, New Delhi, Jan 9, 2012, p. 13)other source

یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ اِس دنیا میں کسی آدمی کی جسمانی معذوری (disability) اس کے لیے ایک ایڈوانٹج (advantage) بن سکتی ہے۔ فطرت کے اصول کے مطابق،جسمانی معذوری کا شکار ہونے والا آدمی کلّی معنوں میں معذور نہیں ہوتا۔ جسمانی معذوری کے باوجود اس کی ذہنی صلاحیت (intellectual ability) بدستور برقرار رہتی ہے۔ جسمانی معذوری کا شکار ہونے والا آدمی اگر مایوسی میں مبتلا نہ ہو، وہ اپنی صلاحیت کو ترقی دینے کی کوشش میں لگ جائے، وہ اپنے بالقوہ کو بالفعل بنانے کی کوشش کرے تو عین ممکن ہے کہ جسمانی معذوری کے باوجود وہ اُن لوگوں سے بھی زیادہ کامیاب زندگی حاصل کرلے جو بہ ظاہر کسی جسمانی معذوری کا شکار نہیں۔