Tazkiya-e-Nafs

تزکیے کے لیے ربط کی اہمیت

Tazkiya-e-Nafs — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (45 chapters)
  1. تزکیہ اسلام
  2. تزکیہ کی حقیقت
  3. تزکیہ کی اہمیت
  4. جنت مزکّہ شخصیت کے لیے
  5. حدیث تزکیہ کا ذریعہ
  6. تزکیہ ایک مسلسل عمل
  7. ڈی کنڈیشننگ کا عمل
  8. تزکیہ روحانی خوراک
  9. عبادت میں اجتہاد نہیں
  10. تزکیہ ہر وقت
  11. غلطی کے بعد محاسبہ
  12. مبنی بر قلب، مبنی بر دماغ
  13. رہنما کی ضرورت
  14. تزکیے کے لیے ربط کی اہمیت
  15. واسطے کے بغیر
  16. تزکیے سے پہلے
  17. تزکیہ اور محاسبہ
  18. تزکیہ اور تواضع
  19. مسنون اذکار
  20. تزکیہ اور دعا
  21. تزکیہ کا ظاہری فارم
  22. ضمیر رہبرِ تزکیہ
  23. تزکیے کا طریقہ
  24. تزکیے کا زیادہ مؤثر طریقہ
  25. تزکیے کا وسیلہ
  26. تزکیہ، ذہنی ارتقاء
  27. تزکیہ اور علم
  28. ڈسٹریکشن سے بچیے
  29. تزکیہ اور آخری تقاضا
  30. تزکیہ کی شرط
  31. اعترافِ حقیقت
  32. تزکیہ اور قربانی
  33. تزکیۂ نفسیاتی عمل
  34. مثبت نفسیات کی اہمیت
  35. تزکیہ کی اصل محاسبہ
  36. محاسبہ کیسے
  37. پرچہ آؤٹ
  38. تزکیہ اور ترکِ دنیا
  39. تزکیہ کا محرک
  40. تزکیہ تیاری کا عمل
  41. تزکیہ کا ایٹم تلاش کرنا
  42. تزکیہ: ذریعہِ قربت
  43. تزکیہ اور موت کی یاد
  44. تزکیہ کا مقصد
  45. تزکیے کا معیار

تزکیے کے لیے صحبت، یعنی companionship، ایک مددگار ذریعہ ہے۔ قدیم زمانے میں صحبت کا ذریعہ صرف ایک تھا، اور وہ ہے براہِ راست ملاقات۔ موجودہ زمانہ مواصلات، یعنی communication، کا زمانہ ہے۔ موجودہ زمانے میں یہ ممکن ہو گیا ہے کہ کوئی شخص دور رہتے ہوئے بھی اپنے مزکی یا مربی سے صحبت کا فائدہ حاصل کر سکے۔

اس ربط کا ذریعہ خط و کتابت، اور انٹرنیٹ، اور ٹیلی فون وغیرہ ہیں۔ اسی کا ایک ذریعہ ٹیلی کونسلنگ بھی ہے۔ اگر کوئی شخص حقیقی معنوں میں تزکیے کا طالب ہو تو یہ چیزیں اس کے لیے صحبت کا بدل بن جائیں گی۔ انہی جدید ذرائع میں سے ایک پرنٹنگ پریس ہے۔

پرنٹنگ پریس نے اس کو ممکن بنا دیا ہے کہ ماہانہ یا غیر ماہانہ میگزین کے ذریعے مسلسل طور پر تزکیے کا مواد حاصل کیا جاتا رہے۔ موضوع سے متعلق مطبوعہ کتابوں کا مطالعہ بار بار کیا جائے۔ اس طریقے کی اہمیت خود خران سے معلوم ہوتی ہے، جیسا کہ ارشاد ہے: "عَلَّمَ بِالْقَلَمِ" سورہ نمبر 96 آیت 4۔ یعنی قلم کے ذریعے لکھی ہوئی کتابوں سے دین کو اخذ کرنا۔

مطالعے کی اہمیت ایک پہلو سے صحبت سے بھی زیادہ ہے۔ صحبت میں آدمی کسی بات کو اپنے مرشد سے ایک بار سنتا ہے، لیکن کتاب کی صورت میں یہ ممکن ہوتا ہے کہ وہ بار بار اس کا مطالعہ کرے۔ وہ بار بار اس کو سامنے رکھتے ہوئے اس پر غور و فکر کرے۔ وہ اس کو لے کر دوسروں سے اس پر مذاکرہ، یعنی exchange، کرے۔

ایک ایسا فائدہ ہے جو صرف کتابوں کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ تزکیے کے لیے رابطہ انتہائی حد تک ضروری ہے۔ یعنی مرشد سے مسلسل طور پر استفادہ کرتے رہنا، اپنے مسائل مرشد کو بتا کر اس سے رہنمائی حاصل کرنا۔ یہ ربط براہِ راست صحبت کے ذریعے بھی ہو سکتا ہے اور مواصلات کے ذریعے بھی۔

یہ ربط مسلسل طور پر مطلوب ہے، وقتی ربط سے تزکیے کا فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔ p. 19