Tameer-e-Insaniyat

Hazrat Yousuf ki misaal

Tameer-e-Insaniyat — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (130 chapters)
  1. Bab Avval
  2. Insan ki talash
  3. Eik Jayeza
  4. Islam eik nemat
  5. Islam naya mazhab nahi
  6. Deen-e-Kainaat
  7. Chand misalen
  8. Tauheed- Insaniyat ki manzil
  9. Tauheed aur Shirk
  10. Tauheed ki haqeeqat
  11. Khuda kainaat ka nur
  12. Tauheed aur Shirk ka farq
  13. Paighambaron ka mission
  14. Science ke daur me
  15. Bab duvvam
  16. Mazhab-e-Ummeed
  17. Sachchaii ka yaqeen
  18. Zindagi eik qeemti mauqa
  19. Dono halaton me sabr
  20. Dushman me dost
  21. Sabr ka fayeda
  22. Maut khatima-e-hayaat nahi
  23. Eik anokhi khushkhabri
  24. Qanaat eik nemat
  25. Takleef me raahat
  26. Tawakkul aur etemaad
  27. Nakhushgawari me khushgawar pahlu
  28. Kamzor aur taqatwar
  29. Mushkil me asani
  30. Khubi talash karo
  31. Fitrat ka nizam
  32. Aqalliyat ke liye khushkhabri
  33. Mohabbat fateh-e-aalam
  34. Hazrat Yousuf ki misaal
  35. Hazrat Maseeh ki misaal
  36. Islam ki taleem
  37. Khulasa-e-kalam
  38. Baab Suvvam
  39. Chand Nikaat
  40. Ittehad-e-Insaniyat
  41. Wahdat ka raaz
  42. Azeem noqsaan
  43. Conversion ka masala
  44. Islam aur conversion
  45. Conversion - Eik aafaakhi usul
  46. Conversion ki haqeeqat
  47. Sehhatmand muqabala
  48. Conversion -Eik sehatmand tareekhi amal
  49. Dastur - Ghair zaruri tiwalat
  50. Yaksan civil code
  51. Nehru report
  52. Supreme court
  53. Dastur ki dafa 44
  54. Mazhabi azadi eik lazimi haq
  55. Mazhab aur personal low
  56. Common code aur qaumi eikta
  57. Bahami tafreeq british ki dain
  58. Yaksan code yaksaniat ka zaria nahi
  59. Danishvarane qaum ka radde amal
  60. Guru Golwalkwer ke khayalaat
  61. Fitrat ka nizam
  62. Qabil-e-amal nahi
  63. Qanun ki mahdudiat
  64. Tabdil-e-mazhab ka masala
  65. Dafa 44 qabil-e-hazaf
  66. Uniculture nation ya multiculture nation
  67. Izafa-e-abadi ka hawwa
  68. Musawat nahi adjustment
  69. Hindu biradariyon ka riwaj
  70. Asl zarurat-National character
  71. Taleem ki ahmiat
  72. Musalmanon se khitaab
  73. Baab Chaharum
  74. Bab chaharum
  75. Eslaah ki Taraf
  76. Eik Mulhid ka Eteraaf
  77. Taraqqi aur Ittehaad
  78. Linen aur Ataturk
  79. Chand Misalen
  80. Quran ki Rahnumai
  81. Do Pahlu
  82. Qabil-e-Pation Goi Kirdaar
  83. Kasrat me Vahdat
  84. Hayatiyati Ukhuvvat
  85. Tanavvo ka Usool
  86. Hadbandi ka Nizaam
  87. Adna se Aala
  88. Tabdili ka Usool
  89. Eik Misaal
  90. Eiktarfa Tareeqa
  91. Tameer ki Taraf
  92. Hitler ka Urooj kis tarah hua
  93. Tareekh ka Sabaq
  94. Dusri Misaal
  95. Hamar-e-liye Sabaq
  96. Waqt ki Zarurat
  97. La Qanuniyat ka Masalah
  98. Tameer-e-Qaum ki Zarurat
  99. Baab Panjum
  100. Islam ka Role
  101. Mazhabi Eslaah
  102. Secular Ulum ki Bunyad Azadana research par qayem karna
  103. Aqeeda aur Maadiyat ki alahedgi
  104. Tavahhumaat ka khatima
  105. Elm ki Umumi Ishaat
  106. Jabr ka khatima aur Azadi ka Aaghaaz
  107. Akhlaqiyyaat ki Takmeel
  108. Pur Amn Jidd-o-Johd ki Taleem
  109. Jumhuri daur ka aaghaaz
  110. Inquilab ka namuna qayem karna
  111. Namuna-e-Insaniyat
  112. Etemad-o-Tawakkul
  113. Nakhushgavariyoun par Sabr
  114. Ezaaz ke bajaye Zimmedari
  115. Mabud ki Yaktai
  116. Haq ke aag-e-Dah padna
  117. Sada Zindagi
  118. Ehteraam-e-Insaniyat
  119. Be Gharzi
  120. Awam aur Hakim ke darmiyan Qanuni Barabari
  121. Haqeeqat Pasandi
  122. Adl-o-Insaaf
  123. Islam ka Role
  124. Mustaqbil ki Qiyaadat
  125. Eik Qurani Aayat
  126. Hindustani Musalmani
  127. Eik Misaal
  128. Bisvin Sadi ka Jayeza
  129. Naye Groh ki Zarurat
  130. Laiha-e-Amal

حضرت یوسف کی مثال: عملی حالات کا تعلق مختلف اسباب سے ہوتا ہے۔ ہر قسم کے حالات کسی ایک پیغمبر پر نہیں گزرتے، اس لیے یہ ضروری نہیں کہ ایک ہی پیغمبر کی زندگی میں ہر قسم کے حالات کے لیے نمونہ موجود ہو۔ اس سلسلے میں یہاں ایک مثال نقل کی جاتی ہے: موجودہ زمانے میں حکومت کا ایک نیا نظام رائج ہوا ہے جو پچھلے زمانوں میں موجود نہ تھا۔ اس نظام کو ڈیموکریسی کہا جاتا ہے۔

ڈیموکریسی کا نظام قدیم زمانے کی بادشاہت سے بالکل مختلف ہے۔ قدیم بادشاہت میں صرف ایک شخص کو مطلق حاکم کا درجہ حاصل ہوتا تھا، لیکن موجودہ ڈیموکریسی پورے سماج کے مشترک اقتدار کے اصول پر مبنی ہے۔ ڈیموکریسی کے نظام کو ایک لفظ میں اشتراکِ اقتدار کا نظام، یعنی پاور شیئرنگ سسٹم، کہا جا سکتا ہے۔ موجودہ زمانے میں دنیا کے بہت سے ملکوں میں ڈیموکریسی کا نظام رائج ہے۔

ان ملکوں میں مسلمان بھی ایک اقلیتی گروہ کے طور پر رہتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ان ملکوں کے مسلمان کیا کریں؟ اگر وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اس نوعیت کا کوئی نمونہ تلاش کریں تو یہاں ان کو اس کا کوئی عملی نمونہ نہیں ملے گا جس سے وہ اس معاملے میں واضح سیاسی رہنمائی حاصل کر سکیں۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں عملی طور پر دو حالتوں کے نمونے ملتے ہیں: ایک مکی دور کا نمونہ، جہاں آپ صرف داعی کی حیثیت میں کام کرتے رہے، اور دوسرا مدنی دور کا نمونہ، جہاں آپ حاکم کی حیثیت حاصل ہو گئے۔

سیاسی اقتدار میں اشتراک کے لیے کوئی واضح نمونہ نہ آپ کے مکی دور میں ہے اور نہ آپ کے مدنی دور میں۔ قرآن کے مذکورہ حکم، یعنی الانعام، کی روشنی میں دیکھا جائے تو اس معاملے میں ہم کو ایک واضح رہنمائی مل جائے گی۔ یہ رہنمائی حضرت یوسف کی زندگی میں ہے۔ حضرت یوسف ثابت شدہ طور پر خدا کے ایک پیغمبر تھے۔

مصر میں آپ کے ساتھ کچھ ایسے حالات پیش آئے کہ وہاں کے ہم عصر غیر مسلم حکمران اپوفیس نے آپ کو ایک بڑے سرکاری عہدے کی پیشکش کی۔ یہ عہدہ بظاہر وزارتِ زراعت کا عہدہ تھا، مگر یہ تقریباً 4000 سال پہلے کی بات ہے۔ اس زمانے کی اقتصادیات کا انحصار زیادہ تر زراعت پر تھا۔ زندگی کے تمام معاملات براہِ راست یا بالواسطہ طور پر زراعت سے جڑے ہوئے تھے۔

اس اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اس زمانے کے وزیرِ زراعت کی حیثیت عملی طور پر تقریباً وہی تھی جو موجودہ زمانے میں وزیراعظم کی ہوتی ہے۔ چنانچہ جب مذکورہ مصری بادشاہ نے حضرت یوسف کو اس عہدے کی پیشکش کی تو بائبل کی روایت کے مطابق اس نے حضرت یوسف سے کہا: "سو تو میرے گھر کا مختار ہوگا، اور میری ساری رعایا تیرے حکموں پر چلے گی، فقط تخت کا مالک ہونے کے سبب سے میں بزرگتر ہوں گا۔ " پیدائش باب 41۔ ڈھانچے کے فرق کے ساتھ یہ صورت عملی طور پر تقریباً وہی تھی جس کو ہم نے اشتراکِ اقتدار یعنی پاور شیئرنگ کا نام دیا ہے۔

قرآن اور بائبل کے مطابق حضرت یوسف نے بادشاہ کی پیشکش کو منظور کر لیا۔ بادشاہ کو قانونی صدرِ مملکت مانتے ہوئے وہ اس کی حکومت میں شامل ہو گئے۔ اس مثال سے معلوم ہوتا ہے کہ اقتدار میں شرکت کا اصول ایک ایسا اصول ہے جس کی اصولی تصدیق پیغمبر کے اسوے سے ہوتی ہے۔ اس نظیر کی روشنی میں دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ موجودہ زمانے کی ڈیموکریسی کے نظام میں شرکت اصولی طور پر بالکل جائز ہے، اور کسی بھی درجے میں اسلام کے خلاف نہیں۔

اگر مسلمان کسی ملک میں ڈیموکریسی کے حالات پائیں تو انہیں اپنی اسلامی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں شرکت کرنی چاہیے۔ ایسے نظام میں ان کی شرکت پیغمبرانہ اسوے کے مطابق ہوگی، نہ کہ اس کے خلاف۔ سیاست کا معاملہ ایک اجتماعی اور سماجی معاملہ ہے۔ ایسے معاملے میں بعض اوقات قابلِ عمل صورت صرف یہ ہوتی ہے کہ سماج کے مختلف عناصر کی مجموعی رعایت کی جائے۔

ڈیموکریسی اسی قسم کا ایک عملی نظام ہے، اور حضرت یوسف کا نمونہ یہ بتاتا ہے کہ مسلمان اگر حالات کے اعتبار سے ایسے نظام میں شرکت کریں تو ان کا ایسا کرنا شرعی طور پر جائز ہوگا۔ کتاب "تعمیر انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 61۔