Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
توحید اور شرک: قرآن خدا کی کتاب ہے، قرآن خدا کی مرضی کا مستند اعلان ہے۔ قرآن بتاتا ہے کہ انسان کے لیے کون سا راستہ فلاح کا راستہ ہے، اور کون سا راستہ خسران کا راستہ۔ انسانی زندگی کے دستور کے لیے قرآن ہی واحد مستند ماخذ ہے۔ موجودہ دنیا میں انسان حالتِ امتحان میں ہے۔
یہ امتحان کس چیز میں ہے، اسی کو بتانے کے لیے خدا نے قرآن اتارا۔ قرآن کے مطابق شرک کا عقیدہ تمام انسانی برائیوں کی جڑ ہے۔ اس کے مقابلے میں توحید کا عقیدہ تمام انسانی خوبیوں کا سرچشمہ ہے۔ قرآن میں واضح الفاظ میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ بے شک اللہ اس کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے، لیکن اس کے علاوہ جو کچھ ہے، اس کو جس کے لیے چاہے گا بخش دے گا۔
اور جس نے کسی کو اللہ کا شریک ٹھہرایا، اس نے بڑا طوفان باندھا۔ سورہ نمبر 4، آیت 48۔ کتاب تعمیر انسانیت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 25۔