Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
اصحاب رسول p. 275
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سادہ لفظوں میں محض اصحاب نہ تھے بلکہ وہ خود تاریخ رسالت کا لازمی جزء تھے۔ اللہ نے ان کو اس لیےمنتخب کیا تھا کہ وہ اللہ کے رسول کےمعاون بنیں۔ وہ آپ کے شریک کا ر بن کر اس ربانی مشن کو تکمیل تک پہنچا ئیں جو آپ کے ذریعہ پورا کیا جانا مطلوب تھا۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اصحاب رسول کے بارے میں فرمایا ان کواللہ نے اپنے رسول کی صحبت کے لیے اور اپنے دین کی اقامت کے لیے چن لیا تھا (اخْتَارَهُمُ اللهُ لِصُحْبَةِ نَبِيِّهِ، وَإِقَامَةِ دِينِهِ)مسند احمد، حدیث نمبر 12375۔ p. 275original + quote
اصحاب رسول کو ان کی کن خصوصیات نے یہ تاریخی مقام دیا، اس سلسلے میں اس کے چند پہلو یہاں مختصراً درج کیے جاتے ہیں ۔ p. 275