Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
دلیلِ آخرت p. 99
مذہب جن حقیقتوں کوماننے کی ہمیں دعوت دیتاہے،ان میں سے ایک اہم ترین حقیقت— آخرت کاتصورہے۔ ا س کامطلب یہ ہے کہ موجودہ دنیاکے بعدایک اور دنیا ہے، جہاں ہم کوہمیشہ رہناہے،موجودہ دنیاانسان کی ا متحان گاہ ہے ،یہاں ایک خاص عرصہ کےلیے انسان کورکھاگیاہے،اس کےبعدایک وقت ایساآنے والاہے، جب اس کا مالک اسے توڑکردوسری دنیادوسرے ڈھنگ پربنائے گا،وہاں تمام انسان دوبارہ زندہ کیے جائیں گے، ہرایک نے موجودہ دنیامیں جو اچھے یابرے عمل کیے ہیں، وہ سب وہاں خداکی عدالت میں پیش ہوں گے، اورہرایک کواس کے عمل کے مطابق انعام یاسزادی جائے گے۔ p. 99
یہ نظریہ صحیح ہے یاغلط، اس کوجانچنے کے لیے ہم اس پرچندپہلوؤں سے غورکریں گے p. 99