Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23 جولائی 1988
حضرت ابو بکر صدیق جب خلیفہ منتخب ہوئے تو انھوں نے مدینہ کی مسجد میں لوگوں کو جمع کر کے خطبہ دیا ۔ اس خطبہ میں آپ کے حمد وثنا کے بعد فرایا :
ايها الناس قد وليت عليكم ولست بخيركم گر فان احسنت فاعینونی وان اسات فقومونی والضعيف فيكم قوى عندى حتى أخذ له حقه والقوى ضعيف عندى حتى آخذ له الحقhadith
( الكامل لابن الأثير)
اے لوگو میں تمہارے اوپر حاکم بنایا گیا ہوں۔ مگر میں تم سے بہتر نہیں ہوں ۔ اگر میں اچھا عمل کروں تو تم میری مدد کرو اور اگر میں برا عمل کروں تو تم مجھے سیدھا کر دو۔ اور تمہارا کمزور میرے نزدیک طاقت ور ہے یہاں تک کہ میں اس کا حق اسے دلا دوں ۔ اور تمہا را طاقت ور میرے نزدیک کمزور ہے یہاں تک کہ میں اس سے حق لے لوں ۔
حاکم کو کیسا ہونا چاہئے ، اس کی تشریح اس سے بہتر الفاظ میں نہیں کی جاسکتی حقیقت یہ ہے کہ اسی قسم کے افراد کا نام " اسلامی حکومت " ہے۔ اگر اس قسم کے افراد نہ ہوں تو اسلامی حکومت کے قیام کا کوئی سوال نہیں۔