Al-Risala October 2015

سوال و جواب

Al-Risala October 2015 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (37 chapters)
  1. الرسالہ - October 2015
  2. عید اضحی کا پیغام
  3. تاریخ ساز قربانی
  4. حج بیت اللہ کے بعد
  5. قرآن کا ترجمہ
  6. اچانک موت
  7. جنت کی دنیا
  8. تفکیر، مفکر
  9. مصائب کی حکمت
  10. مثلِ قرآن ممکن نہیں
  11. صحیح مگر غلط
  12. کوئی چیز ملکیت نہیں
  13. ربط کے بغیر ملاقات
  14. سیاسی ظلم نہیں
  15. تاریخ کا نیا دور
  16. صبر کا انعام
  17. پاکستانی ڈائسپورا
  18. دنیا کی حقیقت
  19. اللہ کی انگلیوں کے درمیان
  20. بلا استحقاق عطیہ
  21. بڑا کام
  22. عدم اعتراف
  23. بیانیہ اسلوب، تجزیاتی اسلوب
  24. بلاشرط ساتھ دینا
  25. دین اور اسٹیٹ
  26. حکمت کا اصول
  27. حروفِ مقطعات
  28. شخصیت کی تعمیر
  29. جنت اورجہنم
  30. خبر کی تحقیق ضروری
  31. سوانح عمری
  32. خالق کی کاملیت
  33. سادگی کی اہمیت
  34. سوچنے کا طریقہ
  35. امیج بلڈنگ
  36. سوال و جواب
  37. خبرنامہ اسلامی مرکز— 238

سوال و جواب

الرسالہ مئی 2015 کے صفحہ 37 پر آپ نے تقدیر اور تدبیر کے عنوان سے جو مضمون لکھا ہے، اس میں آپ نے لکھا ہے کہ انسان کی آزادی یا مجبوری کا معاملہ ففٹی ففٹی کا ہے۔یعنی انسان اپنی ذات کے اعتبارسے آزاد ہے۔ اس کے مقابلے میں دوسری جو چیز ہے وہ فطرت کا قائم کردہ انفراسٹرکچر ہے، اس انفراسٹرکچر کے بغیر انسان اپنے ارادے کا آزادانہ استعمال نہیں کر سکتا۔original + quote

مطلب یہ ہے کہ انسان انفراسٹرکچر کی رعایت کے ساتھ اپنی آزادی کا استعمال بنا روک ٹوک کرتا رہے گا اور کرسکتا ہے۔ اس میں اللہ کا کوئی active رول نہیں ہے، یعنی انسان کی دنیوی زندگی میں اللہ کی کوئی مداخلت نہیں۔

میرا سوال یہ ہے کہ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ہماری فلاں ضرورت پوری کردے، ہمیں تندرست کردے، ہمارے قرضے ادا کروادے، وغیرہ۔ آپ کے مطابق اس قسم کی دعا کا کوئی مطلب نہیں، کیوں کہ اللہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔ بس انفراسٹرکچر کی رعایت کے ساتھ جو چاہیں آپ کرسکتے ہیں۔ اللہ کا رول قیامت کے بعد شروع ہوگا۔ کیا آپ کے مضمون کا یہی مطلب ہے۔ (ایڈووکیٹ مرزا ابرار بیگ، بھوپال)original + quote

الرسالہ کے مضمون میں جو بات کہی گئی ہے وہ عموم کے اعتبار سے ہے۔ عموم کے اعتبار سے اس دنیا میں انسان کا معاملہ یہی ہے۔ لیکن دعا کا معاملہ ایک استثنائی معاملہ ہے۔ دعا اگر اللہ کے نزدیک قابل قبول ہو تو اللہ ایسا کرتا ہے کہ وہ مداخلت کرکے انسان کی دعاپوری کردے۔

یہ بات ایک حدیث رسول میں ان الفاظ میں آئی ہے: لاَ یَرُدُّ القَضَاءَ إِلاَّ الدُّعَاءُ (سنن الترمذی، حدیث نمبر2139)یعنی قضا کو لوٹانے والی کوئی چیز نہیں سوادعا کے۔ اس حدیثِ رسول سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی دعا اگر اللہ کے نزدیک قابل قبول دعا ہو تو اللہ ایسا کرتا ہے کہ وہ حالات میں مداخلت کرکے اس کو دعا کرنے والے انسان کے لیے موافق بنادے۔original + quote