Al-Risala October 2013

قرآن کے ساتھ تعلق

Al-Risala October 2013 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (12 chapters)
  1. الرسالہ - October 2013
  2. کتابِ مہجور
  3. قرآن کے ساتھ تعلق
  4. کلچرل ڈی کنڈیشننگ
  5. سورہ الفاتحہ کا پیغام
  6. وحدتِ ادیان کا نظریہ
  7. تاریخ کا ربانی سفر
  8. خدا کا وجوداور سائنس
  9. اپنی صلاحیتوں کا کم تر استعمال
  10. نفسیاتی مسئلہ
  11. شکایت بے فائدہ
  12. خبرنامہ اسلامی مرکز224 -

قرآن کے ساتھ تعلق

ایک روایت حدیث کی مختلف کتابوں میں آئی ہے- صحیح البخاری میں فضائل القرآن کے باب کے تحت یہ روایت اِن الفاظ میںآئی ہے: تعاہدوا القرآن، فو الذی نفسی بیدہ لہو أشد تفصّیاً من الإبل فی عُقُلہا (رقم الحدیث: 5033) یعنی تم قرآن کی حفاظت کرو- اُس ذات کی قسم، جس کے قبضے میں میری جان ہے، جس طرح اونٹ اپنی رسی سے آزاد ہو کر نکل جاتا ہے، قرآن اس سے بھی زیادہ تیزی سے نکل جانے والا ہے-original + quote

اِس حدیث میں ’’تعاہُد‘‘ کے لفظ سے وہی گہرا تعلق مرادہے جس کو کمٹمینٹ (commitment) کہاجاتا ہے- اِس حدیث میں جو بات کہی گئی ہے، وہ معروف معنی میں صرف ’’حافظِ قرآن‘‘ کی نسبت سے نہیں ہے، بلکہ وہ ہر مومن کی نسبت سے ہے-original + quote

اِس حدیثِ رسول کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کے ماننے والوں کو چاہیے کہ وہ قرآن پر مسلسل غور وفکر کرتے رہیں، وہ قرآن میں تدبر کو اپنے تفکیری عمل (thinking process)میں شامل کردیں- جو شخص ایسا نہ کرے، وہ بہت جلد ذہنی طورپر قرآن سے دور ہوجائے گا-original + quote

موجودہ دنیا میں آدمی اِس طرح زندگی گزارتا ہے کہ اس کے ذہن میں ہر لمحہ مختلف قسم کی باتیں داخل ہوتی رہتی ہیں- ایسی حالت میں قرآن کے معانی کو مستحضر رکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آدمی مسلسل طور پر قرآن کو اپنی سوچ کا موضوع بنائے ہوئے ہو-

قرآن کے ساتھ فکری تعلق کو مسلسل طور پر قائم کرنے کی ضرورت صرف اِس لیے نہیں ہے کہ قرآن کے احکام یا اس کے مضامین آدمی کے ذہن میں مستحضر رہیں- اِس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ قرآن کے ساتھ تعاہد آدمی کو اِس قابل بناتا ہے کہ وہ قرآن کے گہرے معانی تک پہنچ سکے- وہ قرآن کے نئے نئے معانی کی دریافت کرتا رہے اور اس طرح وہ اپنے ایمان میں مسلسل اضافہ کا سامان کرسکے-