Al-Risala March 2013

احیاءِ ملت

Al-Risala March 2013 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (20 chapters)
  1. الرسالہ - March 2013
  2. پیغمبر کا نمونہ
  3. ایمان سپورٹ سسٹم
  4. ازدواجی زندگی
  5. دو اخلاقی معیار
  6. دورِ زوال کے عبادت خانے
  7. مذہبی میک اپ
  8. امتِ مسلمہ کی تاریخ
  9. کنزیومرازم کا دور
  10. غیر اسلامی طریقہ
  11. احیاءِ ملت
  12. معرفت کا سفر
  13. مسلم نوجوان
  14. فکر ِ مغرب
  15. کامیابی کا طریقہ
  16. شکایت کا سبب
  17. مصالحت کا فائدہ
  18. مانعِ جرم سزا کی ضرورت
  19. سوال وجواب
  20. خبرنامہ اسلامی مرکز— 221

احیاءِ ملت

موجودہ زمانے کے مسلمانوں میں بظاہر سب کچھ موجود ہے- اُن کے یہاں بظاہر عبادت بھی ہے، دعوت وتبلیغ بھی ہے، تزکیہ کے ادارے بھی ہیں، مگر حقیقی نتیجے کے اعتبار سے، کوئی بھی چیز اُن کے یہاں دکھائی نہیں دیتی- ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ظاہری دھوم کے باوجود خداکی رحمت اُن سے اٹھ گئی ہے- اُن کا حال وہ ہورہا ہے جس کو بائبل میں، اِن الفاظ میں بیان کیاگیا ہے — تمھاری قوت بے فائدہ صرف ہوگی، کیوں کہ تمھاری زمین سے کچھ پیدا نہ ہوگا- (احبار: 26 )original + quote

اِس کا سبب کیا ہے- اِس کا سبب یہ ہے کہ ان کی تمام سرگرمیاں حقیقی اسلامی اسپرٹ سے خالی ہیں- ان کے یہاں اسلام کا ظاہری فارم ہے، مگر اُن کے یہاں اسلام کی داخلی معنویت نہیں- ان کی عبادت ایک بے روح عبادت(spiritless ibadat) ہے- اُن کا تزکیہ بے دماغ تزکیہ (mindless tazkia) ہے- ان کی دعوت بے چیلنج دعوت(challengeless dawah) ہے- اُن کے یہاں اسلام کا ڈھانچہ ہے، ان کے یہاں اسلام کی حقیقی روح موجود نہیں-

موجودہ زمانے میں مسلم ملت کا اِحیا اِس طرح نہیں ہوسکتا کہ ان کے اندر تاریخی فخر پیدا کیا جائے- فضائل کی کہانیاں سنا کر اُن کے درمیان فارم والی عبادت کو زندہ کردیا جائے- پس ماندہ طبقے کے لوگوں کو کلمہ پڑھوادیا جائے جس میں داعی کے لیے کوئی ذہنی چیلنج پیش نہ آتا ہو- احیاءِ ملت کی اِس قسم کی کوششیں کبھی مطلوب نتیجہ پیدا نہیں کرسکتیں-

زوال یافتہ امت کی اصلاح افراد کے اندر انقلاب لانے سے ہوتی ہے، نہ کہ بھیڑ اکھٹا کرکے اُن کے سامنے جذباتی تقریریں کرنے سے- اصلاحِ امت کا آغاز ذہنی انقلاب سے ہوتا ہے، اور ذہن افراد کے اندر ہوتا ہے، نہ کہ کسی بھیڑ (crowd) کے اندر- مزید یہ کہ اصلاح کا یہ کام عصری اسلوب کے مطابق ہونا چاہیے- روایتی قسم کی تقریر وتحریر سے آج کے انسان کا مائنڈ ایڈریس نہیں ہوتا، اِس لیے اس کے ذریعے کوئی حقیقی نتیجہ بھی پیدا ہونے والا نہیں-