Al-Risala June 2013

افرا د سازی کی اہمیت

Al-Risala June 2013 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (23 chapters)
  1. الرسالہ - June 2013
  2. حامل ِ کتاب قوم
  3. موت کی یاد کا مثبت پہلو
  4. دین کے بدلے دنیا
  5. انقلابی اسپرٹ
  6. سچائی کی سیٹ
  7. قانونِ فطرت کو جانیے
  8. اللہ کے دشمن
  9. انگریزی تعلیم
  10. ربوبیت: کائنات میں ربانی تنظیم
  11. سادہ فارمولا
  12. پیرانوئیا کی نفسیات
  13. اسلام اور مسلمان
  14. اسلام کے نام پر سیاست
  15. قبولِ اسلام کا ایک واقعہ
  16. افرا د سازی کی اہمیت
  17. عبرت یا عذاب
  18. ناعاقبت اندیشانہ اقدام
  19. صلاحیت کی قدر دانی
  20. اقدام کی شرط
  21. سب سے بڑی قربانی
  22. الرسالہ مشن
  23. سوال وجواب

افرا د سازی کی اہمیت

مشہور پاکستانی صحافی شورش کاشمیری (وفات: 1975) نے لکھا تھا کہ: ’’اقبال وہ شبلی نعمانی ہے جسے کوئی سید سلیمان ندوی میسر نہ آسکا‘‘- (ماہ نامہ الشریعہ، پاکستان، اپریل 2013، صفحہ: 7)other source

یہ تقابل درست نہیں-صحیح یہ ہے کہ شبلی نے افراد سازی کا کام کیا، اِس لیے اُن کو افراد ملے- اِس کے برعکس، اقبال کا معاملہ یہ تھا کہ فرد سازی عملاً ان کا کنسرن (concern)ہی نہ تھا- وہ ایک شاعر تھے اور شاعری کے ذریعے مجموعۂ ملت کو خطاب کرتے تھے- اِس کا فطری نتیجہ یہ ہوا کہ اقبال کو مجموعۂ ملت کے اندر مقبولیت حاصل ہوئی، لیکن اُن کو نہ کوئی فرد ملا اور نہ افراد کی کوئی ٹیم-

مجموعۂ ملت کو خطاب کرنا دوسرے الفاظ میں، بھیڑ (crowd)کو خطاب کرنا ہے ا ور بھیڑکو خطاب کرنے سے کبھی افراد حاصل نہیں ہوتے، افراد کے حصول کا طریقہ بالکل جداگانہ ہے- اِس کے لیے ضرورت ہے کہ فرد کی نفسیات کو سمجھا جائے، فرد کے ذہن کو ایڈریس کیا جائے، فر د کو اپنا کنسرن بنایا جائے- یہ ایک بے حد مشکل کام ہے- اس کام کو صرف وہی لوگ انجام دے سکتےہیں جو ایک فرد کے ملنے کو اتنی زیادہ اہمیت دیں کہ،حدیث کے الفاظ میں، ایک فرد اُن کو ’’سرخ اونٹوں‘‘ (حمر النعم)کی فوج سے زیادہ قیمتی دکھائی دینے لگے- اقبال کا مشہور شعر ہے:original + quote

نوا را تلخ تر می زن چو ذوقِ نغمہ کم یابی حُدی را تیز تر می خواں چو محمل را گراں بینی

اِس طرح کے کلام سے ایک بھیڑ کے اندر وقتی طورپر ہلچل پیدا کی جاسکتی ہے، لیکن اِس طرح کے پُرجوش کلام سے ایک فرد کے اندر شعوری انقلاب نہیں لایا جاسکتا- فرد کے اندر شعوری انقلاب لانے کے لیے صرف سنجیدہ کلام اور حقیقت بیانی کا انداز موثر ہوسکتا ہے(36:69)- کوئی فرد ہمیشہ ایک طویل فکری جدوجہد کے بعد تیار ہوتا ہے- شاعری اور خطابت کے ذریعے کسی شخص کو بھیڑ تو مل سکتی ہے، لیکن افرادِ کار اِس طرح کسی کو نہیں ملتے — فرد ہمیشہ فرد پر فوکس کرنے سے ملتا ہے، کوئی دوسرا طریقہ فرد سازی کے لیے کارگر نہیں-original + quote