Al-Risala July 2013

قرآن کی تلاوت

Al-Risala July 2013 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (16 chapters)
  1. الرسالہ - July 2013
  2. جنت میں داخلہ
  3. ایک خدائی بشارت
  4. آخرت کا سوال
  5. قرآن کی تلاوت
  6. سیلف میڈ مین
  7. اسپریچول الحاد
  8. موت کے بعد
  9. مغربی تہذیب، مغربی کلچر
  10. تفرُّق فی الدین کا ظاہرہ
  11. ایک تاریخی قانون
  12. زحمت میں رحمت
  13. سیاست، تعمیر
  14. اسٹریس ایک نعمت
  15. سوال و جواب
  16. خبر نامہ اسلامی مرکز— 223

قرآن کی تلاوت

قرآن کی تلاوت صرف ثواب کے لیے نہیں ہے، بلکہ قرآن کی تلاوت کا مقصد یہ ہے کہ قرآن کے ذریعے اللہ کی ہدایت حاصل کی جائے - قرآن کتاب ہدایت ہے اور قرآن کے ذریعے ہدایت حاصل کرنا یہی وہ اصل مقصد ہے جس کے لیے قرآن کی تلاوت کرنا چاہیے-

اِس مقصد کو حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ جب قرآن کو پڑھیں تو اس کی ہر آیت کو آپ اپنی ذات پر منطبق (apply) کریں، اس کی ہر آیت کو آپ اپنی ذات کے لیے عملی رہنما بنائیں-مثلاً آپ نے قرآن میں یہ آیت پڑھی: لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْٓ اَحْسَنِ تَقْوِیْم(95:4)تو اِس آیت کی روشنی میں آپ خود اپنے وجود پر غور کریں- آپ یہ دریافت کریں کہ آپ کا پورا وجود ایک انوکھی شخصیت (unique personality) ہے- بال اور ناخن سے لےکر دماغ تک، آپ کے جسم کی ہر چیز انتہائی حد تک بامعنی ہے-original + quote

اپنے وجود کے بارے میں آپ یہ دریافت صرف ایک دن نہ کریں، بلکہ ہر دن کریں- جب آپ ایسا کریں گے تو آپ کے اندر وہ چیز پیدا ہوگی جس کو تھرلنگ معرفت (thrilling realization) کہاجاسکتاہے-

اِسی طرح جب آپ قرآن میں یہ آیت پڑھیں: اِنِّىْٓ اُمِرْتُ اَنْ اَکُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ (6:14) تو اِس آیت کو آپ اپنے اوپر منطبق کریں- آپ یہ سوچیں کہ دعوت الی اللہ کے کام کے لیے سب سے پہلے مجھے یہ کرنا ہے کہ میں اپنے آپ کو داعی کی حیثیت سے تیار کروں، میںاپنی سوچ اور اپنے برتاؤ کے اعتبار سے اپنے اندر داعیانہ شخصیت پیدا کروں اور پھر ہر دن اِس اعتبار سے ، اپنا محاسبہ کرتارہوں — یہی قرآن کی تلاوت کا صحیح طریقہ ہے اور یہی وہ تلاوت ہے جس کو قرآن میں حقِ تلاوت (2:121) کہاگیا ہے- یہی وہ تلاوت ہے جس کے ذریعے آدمی کے اندر مطلوب ربانی شخصیت پیدا ہوتی ہے-original + quote