Al-Risala July 2013

جنت میں داخلہ

Al-Risala July 2013 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (16 chapters)
  1. الرسالہ - July 2013
  2. جنت میں داخلہ
  3. ایک خدائی بشارت
  4. آخرت کا سوال
  5. قرآن کی تلاوت
  6. سیلف میڈ مین
  7. اسپریچول الحاد
  8. موت کے بعد
  9. مغربی تہذیب، مغربی کلچر
  10. تفرُّق فی الدین کا ظاہرہ
  11. ایک تاریخی قانون
  12. زحمت میں رحمت
  13. سیاست، تعمیر
  14. اسٹریس ایک نعمت
  15. سوال و جواب
  16. خبر نامہ اسلامی مرکز— 223

جنت میں داخلہ

قرآن کی سورہ البقرہ میں بتایا گیا ہے کہ جنت میں داخلہ کسی نسل یا گروہ سے وابستگی کی بنیاد پر نہیں ہوگا، بلکہ وہ تمام تر شخصی صفات کی بنیاد پر ہوگا- اِس سلسلے میں ارشاد ہوا ہے: بَلٰی ۤ مَنْ اَسْلَمَ وَجْہَہٗ لِلّٰہِ وَھُوَ مُحْسِنٌ فَلَہٗٓ اَجْرُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ ۠ وَلَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ(2:112) یعنی جس نے جھکا دیا اپنا چہرہ اللہ کے لیے اور وہ محسن ہے تو ایسے شخص کے لیے اجر ہے اس کے رب کے پاس، اُن کے لیے نہ کوئی ڈر ہےاور نہ کوئی غم-original + quote

قرآن کی اِس آیت میں کسی انسان کے لیے جنت میں داخلے کی دوشرط بتائی گئی ہے— ایک، اپنا چہرہ اللہ کے لیے جھکا دینا- دوسرے، اُس انسان کا محسن ہونا- پہلی شرط کا تعلق فارم (form) سے ہے اور دوسری شرط کا تعلق اسپرٹ (spirit) سے-original + quote

اِس کا مطلب یہ ہے کہ جنت اُس انسان کے لیے ہے جو دنیا کی زندگی میں دوشرطوں پر پورا اترے- ایک، یہ کہ اس کی زندگی بہ اعتبار فارم اسلام پر مبنی ہو- مگر صرف فارم کو اختیار کرنا کافی نہیں، اُسی کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ محسن ہو- محسن یا احسان کا مطلب ہےکسی کام کو اچھی طرح کرنا (to do better) - کسی انسان کی زندگی میں جب یہ دوشرطیں جمع ہوں تو اس کے بعد ہی وہ جنت میں داخلے کا مستحق قرار پاتا ہے-

کسی کام کو اچھی طرح کرنا کب ممکن ہوتاہے، یہ اُس وقت ممکن ہوتاہے جب کہ انسان اپنے کام کو صرف جسمانی طورپر نہ کرے، بلکہ اس کا دل ودماغ اس کے ساتھ وابستہ ہوجائے- وہ اسی کے لیے سوچے، اس کے جذبات اسی کے ساتھ وابستہ ہوں، وہ کام پوری طرح اس کی توجہ کا مرکز بن گیا ہو، اس کی زندگی میں اُس کام کا درجہ مقصدحیات کا ہو، نہ کہ صرف ایک رسم یا ایک رٹین (routine) کا- یہی احسان ہے، اور کوئی شخص جنت میں داخلے کے قابل صرف اُس وقت بنتا ہے جب کہ اُس کے دینی عمل میں احسان کی یہ روح شامل ہوجائے-unverified