← back to shukr · Al-Risala February 2013

شکر کا ایک آئٹم

Al-Risala February 2013 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (18 chapters)
  1. الرسالہ - February 2013
  2. اتمامِ نور
  3. اسوۂ رسول
  4. بہتر گھر، بہتر سماج
  5. فضائل کی روایات
  6. تخلیقی ضعف ایک رحمت
  7. شکر کا ایک آئٹم
  8. حساب کا وقت
  9. اسلام فطرت کی آواز
  10. پانچ فقہی اسکول
  11. امت میں اختلاف کا مسئلہ
  12. مخاصمت نہیں
  13. دورِ سائنس اور مذہب
  14. امید کی طاقت
  15. کشمیر میں نئی سوچ کی ضرورت
  16. بابری مسجد: ایک پیغام
  17. سوال وجواب
  18. خبر نامہ اسلامی مرکز — 220

شکر کا ایک آئٹم

ایک روایت کے مطابق، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إذا عطس أحدکم فلیقل الحمد للہ، ولیقل لہ أخوہ أو صاحبہ یرحمک اللہ، فإذا قال: یرحمک اللہ، فلیقل: یہدیکم اللہ ویصلح بالکم(صحیح البخاری، رقم الحدیث: 6224 )یعنی جب تم میں سے کسی شخص کو چھینک آئے تو وہ کہے: الحمد للہ (اللہ کا شکرہے)- اُس وقت اس کا ساتھی یہ کہے: یرحمک اللہ (اللہ کی رحمت ہو تم پر)- اس کے بعد چھینکنے والا کہے: یہدیکم اللہ ویصلح بالکم (اللہ تم کو ہدایت دے اور تمھارے حالات کو درست کردے)original + quote

چھینک آنے پر الحمد للہ کہنا محض کوئی رسمی بات نہیں- حقیقت یہ ہے کہ چھینک آنا شکر کا ایک آئٹم ہے- یہ بات ایک تازہ تحقیق سے علمی طورپر ثابت ہوئی ہے- اِس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چھینک کوئی بری چیز نہیں، وہ فطرت کا ایک عمل ہے- چھینک سے جسم میں تازگی آتی ہے:

Sneezing revives your body: A sneeze is your body’s way of rebooting naturally and patients with disorders of the nose such as sinusitis sneeze more often as they can’t reboot easily, a new study said. Researchers from the University of Pennsylvania found that our noses require "reboot" by the pressure force of a sneeze. (The Times of India, New Delhi, August 2, 2012, p. 15)other source

اِس سے معلوم ہوا کہ چھینک آنا کوئی سادہ بات نہیں، چھینک آنا بھی شکر کا ایک آئٹم ہے- ہر چھینک پورے جسم کو تازگی عطا کرتی ہے- مزید یہ کہ چھینک اللہ کی نعمتوں کی ایک یاد دہانی ہے- چھینک کے ذریعے ایک انسان اللہ کی ایک نعمت کو یاد کرکے جب اُس پر شکر ادا کرتاہے تو اُس وقت اس کا ذہن بیدار ہوجاتا ہے- اِس ذہنی بیداری کی بنا پر انسان کو شکر کے دوسرے آئٹم بھی یاد آنے لگتے ہیں- شکر کے ایک آئٹم پر شکر کرکے آدمی شکر کے دوسرے آئٹم پر بھی شکر کرنے کے قابل ہوجاتا ہے-