Al-Risala August 2019

جاپانی قوم کی ترقی کا راز

Al-Risala August 2019 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (24 chapters)
  1. الرسالہ - August 2019
  2. حج کا مقصد
  3. دعا کیسے کریں
  4. الخیر فیما وقع
  5. قرآن، کتاب مہجور
  6. دعوت کے کام میں استقامت
  7. اسلامی دعوت
  8. اسلام دورِ جدید میں
  9. فراہی اسکول کا کنٹری بیوشن
  10. عظیم قربانی
  11. دعوہ ایکسپلوزن
  12. دنیاانتظار میں ہے
  13. امن کا مقصد
  14. سیلف گلوری
  15. اسلامی نظام
  16. میل ملاپ کا سماج
  17. ایک سنگین برائی
  18. بڑھاپے کا دور
  19. پختگی کیا ہے
  20. صحیح طرزِ فکر
  21. ہار کے بعد جیت
  22. خواتین کو مشغولیت دیجیے
  23. جاپانی قوم کی ترقی کا راز
  24. خبرنامہ اسلامی مرکز- 268

جاپانی قوم کی ترقی کا راز

ایک میگزین میں جاپانی قوم کی ترقی پر ایک مضمون چھپا تھا۔ اس مضمون کے مطابق، جاپان کی ترقی کے راز دس ہیں۔ وہ دس راز یہ ہیں:(1) سب سے زیادہ کام کرنے والی قوم(2) احساس ذمہ داری(3) کفایت شعاری(4) ان کے یہاں وفاداری کو انتہائی اہمیت حاصل ہے (5) نئی نئی ایجادات، اور ایجاد شدہ چیزوںمیں جدت کی ہمہ وقت کوشش کرنا(6) ہمت نہیں ہارنا (7)مطالعہ کا کا شوق(8) ٹیم بنا کر کام کرنا(9) بچپن ہی سےاپنے پیروں پر کھڑا ہونا سکھانا (10) ترقی اور ٹکنالوجی کے باوجود اپنے کلچر و ثقافت سے جڑے رہنا۔

جاپان کی ترقی کے لیے یہ دس صفات اصل نہیں ہیں۔ اصل صفت صرف ایک ہے، اور بقیہ صفتیں اس اصل کے نتیجہ کے طور پر پیدا ہوئی ہیں۔ جاپان کی ترقی کا اصل سبب وہ ہے جس کو جاپان کے بادشاہ نے ان الفاظ میں بیان کیا تھا:" ہمیں ناقابل برداشت کو برداشت کرنا ہے، تاکہ ہم نیا جاپان وجود میں لاسکیں۔" حقیقت یہ ہے کہ زندگی میں ہمیشہ کچھ مسائل ہوتے ہیں۔ عام لوگ یہ کرتے ہیں کہ وہ مسائل کو حل کرنے میں الجھ جاتے ہیں، اور پھر یہ ہوتا ہے کہ اپنا سب کچھ خرچ کرنے کے باوجود نہ مسائل حل ہوتے ہیں، اور نہ مطلوب حاصل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان کے سامنے بہت بڑے بڑے مسائل تھے۔ لیکن جاپان نے مسائل کومکمل طورپر نظر انداز کیا، اور اپنی ساری توجہ مواقع کو اویل (avail) کرنے میں لگادیا۔ اسی دانش مندانہ اصول کو اختیار کرنے کا نتیجہ تھا کہ جاپان 25 سال کے بعد ایک نئی عالمی طاقت بن کر ابھر آیا۔original + quote

مذکورہ مضمون میں جاپان کے بارے میںجن دس صفات کا ذکر کیا گیا ہے، یہ یا ایسی دس اور صفات ہمیشہ بطور نتیجہ پیدا ہوتی ہیں۔ جب انسان صحیح نقطۂ آغاز (starting point)کو دریافت کرلے، اور اپنی پوری توجہ اسی ایک نشانے کے حصول پر لگادے تو اس کی ذہنی صلاحیتیں، ایک صحیح رخ پر بیدار ہوجاتی ہیں۔ اس کے بعد آدمی کے اندر دوسری تمام خصوصیات اپنے آپ پیدا ہوجاتی ہیں۔