Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
قرآن۔ نمبر 1: غیر عربی دانوں کے لیے ترجمہ بغیر تفسیر شائع کرنا، مختلف زبانوں میں۔ نمبر 2: قرآن میں مذکور انبیاء اور قوموں کے حالات تاریخی انداز سے مرتب کرنا، قدیم معلومات اور جدید اثریات کی مدد سے۔ نمبر 3: قرآن میں مظاہرِ کائنات کے جو حوالے ہیں، ان کی تفصیلات جدید علوم کی مدد سے۔
نمبر 4: قرآن کی تعلیمات کتابی ابواب کی صورت میں۔ نمبر 5: حدیث، ضعیف اور موضوع روایتوں کو الگ کر کے تمام قوی الاسناد روایات کو چند الگ الگ مجموعوں میں اکٹھا کر دیا جائے، مثلاً۔ نمبر 6: تفسیری روایات۔ نمبر 7: واقعاتی روایات۔
نمبر 8: احکامی روایات۔ نمبر 9: تذکیری روایات۔ نمبر 10: سیرت۔ نمبر 11: پیغمبر اسلام صرف غزوات نہیں، بلکہ مکمل سیرت، سادہ تاریخی اور واقعاتی انداز میں۔
نمبر 12: حالات صحابہ، مکمل حالات، صرف غزوات کے نہیں بلکہ پوری زندگی کے بارے میں۔ نمبر 13: تاریخِ اسلام، یعنی صرف فتوحاتِ اسلام نہیں بلکہ مکمل تاریخ۔ نمبر 14: معاون کتب، معاون کتابیں۔ نمبر 15: صحف سماوی، یعنی تاریخ اور تعارف۔
نمبر 16: اعلام الاسلام، یعنی اسلامی شخصیتوں کی ڈکشنری۔ نمبر 17: قاموس الاسلام، یعنی مختصر اسلامی انسائیکلوپیڈیا۔ نمبر 18: معجم الحدیث، حدیث کے مندرجہ بالا مجموعوں کا مکمل انڈکس۔ نمبر 19: تاریخِ دعوتِ اسلام، یعنی آرنلڈ کی پریچنگ آف اسلام کے انداز پر زیادہ جامع کتاب۔ p. 78