Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4 جولائی 1984
سری لنکا میں اس وقت تقریباً 50 ہزار ہندستانی فوجی ہیں۔ حکومت ہندان کے اوپر روزانہ 2 کرور روپیہ خرچ کرتی ہے ۔ اس طرح اب تک 12 ہزار کرور روپیہ سے زیادہ رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ سری لنکا کے صدر رانا سنگھے پریم داسا بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہندستانی فوج فورا لنکا سے واپس جاۓ ۔ مگر راجیو گاندھی فوج کو بلانے کے لئے تیار نہیں۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اندرا گاندھی نے جو کچھ بنگلہ دیش میں ہوشیاری کے ساتھ کیا تھا ، اس کو راجیوگاندھی لنکا میں ہے وقوفی کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں ۔original + quote
اگرچہ بنگلہ دیش کے معاملہ میں بھی ہندستان کی شرکت ایک غلطی تھی ۔ 1971 میں ہندستان نے جو کچھ بنگلہ دیش میں کیا وہی 1989 میں پاکستان نے کشمیر میں ہمارے خلاف شروع کر دیا۔