Al-Risala September 2019

جنت کیا ہے

Al-Risala September 2019 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (27 chapters)
  1. الرسالہ - September 2019
  2. خدا کا منصوبۂ تخلیق
  3. جنت کیا ہے
  4. جنت کا رول
  5. جنت کس کے لیے
  6. نجاتِ آخرت
  7. جنت ، ایک انعام
  8. جنت اور انسان
  9. جنت کی دریافت
  10. جہاد فی اللہ
  11. روحانی ترقی
  12. جنت کا سماج
  13. حسنِ رفاقت کی دنیا
  14. اہلِ جنت
  15. حزن فری جنت
  16. جنت کی زندگی
  17. طالبِ جنت
  18. جنت کا استحقاق
  19. اصحابِ اعراف
  20. انسان کا انجام
  21. پر امید آیات و احادیث
  22. امید کا پیغام
  23. فتنہ ٔعام
  24. انسان کی دریافت
  25. یہ تضاد کیوں
  26. اہلِ جنت کے درجات
  27. انتخابِ ڈائری 1985

جنت کیا ہے

جنت کوئی پر اسرار قسم کی ناقابلِ فہم چیز نہیں۔ جنت انسان کے لیے پوری طرح ایک قابلِ فہم (understandable) نعمت ہے۔ قرآن میں اس حقیقت کو ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: (ترجمہ) جب بھی ان کو جنت کے باغوں میں سے کوئی پھل کھانے کو ملے گا تو وہ کہیں گے یہ وہی ہے جو اس سے پہلے ہم کو دیا گیا تھا، اور ملے گا ان کو ایک دوسرے سے ملتا جلتا(2:25)۔original + quote

حقیقت یہ ہے کہ جنت موجودہ دنیا کے متشابہ (similar) ہوگی۔ موجودہ دنیا جنت کا نان پرفکٹ ماڈل (non-perfect model) ہے، اور آخرت کی جنت پرفکٹ ماڈل (perfect model)۔ موجودہ دنیا بھی اسی طرح اللہ رب العالمین کی تخلیق ہے، جس طرح آخرت کی جنت اللہ رب العالمین کی تخلیق ہوگی۔ لیکن موجودہ دنیا میں انسان پہلے سے ایک آزاد مخلوق کی حیثیت سے رہ رہا ہے، اس لیے انسانی فساد کی بنا پر موجودہ دنیا اس کے لیے آلودہ دنیا (polluted world) بن گئی ہے۔ جب کہ آخرت کی جنت پورے معنوں میں غیر آلودہ (non-polluted) جنت ہوگی۔ آخرت کی جنت انسان کے لیے ابدی طور پر خوشیوں کی جنت ہوگی، جب کہ موجودہ دنیا جنت کے ایک تعارفی ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔

موجودہ دنیا انسانی آلودگی (human pollution) کا مقام ہے۔ جب کہ آخرت کی جنت انسانی آلودگی سے پاک و صاف مقام ہے۔ جنت میں ہر چیز اپنی اعلیٰ صورت میں موجود ہوگی۔ جب کہ موجودہ دنیا کا معاملہ یہ ہے کہ تخلیق کے اعتبار سے وہ بھی مثلِ جنت ہے، لیکن موجودہ دنیا میں انسان جنت کا تصور کرسکتا ہے، اس دنیا میں وہ جنت کے نان پلوٹیڈ ماڈل کو دیکھ نہیں سکتا۔ یہ مشاہدہ صرف ان لوگوں کے لیے ممکن ہوگا، جو آخرت میں جنت کو پانے کے لیے مستحق ممبر قرار دیے جائیں۔ اسی لیے آخرت میں اہلِ جنت کو جنت بطور واقعہ ملے گی، جب کہ موجودہ دنیا میں جنت صرف ایک عقیدہ کے درجے میں حاصل ہوتی ہے۔