Al-Risala September 2015

نبی امی

Al-Risala September 2015 — Maulana Wahiduddin Khan

Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.

Contents (41 chapters)
  1. الرسالہ - September 2015
  2. قرأتِ فاتحہ، روحِ فاتحہ
  3. نعمت کی تحدیث
  4. محبت کا معاملہ
  5. انسان کی تخلیق
  6. غم کے بجائے دعا
  7. تاریخ کا نیا دور
  8. نبی امی
  9. و اما السائل فلا تنہر
  10. آخرت پر ایمان
  11. خدا کا عقیدہ
  12. عاجلانہ اقدام، صابرانہ منصوبہ بندی
  13. نصیحت کا صحیح طریقہ
  14. آیڈیالوجی کی طاقت
  15. دعوت کا اسلوب
  16. دین میں استقامت
  17. دورِ فتنہ
  18. اعتدال کا مطلب
  19. ایک اجتماعی اصول
  20. فساد کی برائی
  21. علمِ معرفت
  22. ایمان اور عمل
  23. ایک سنت ِ رسول
  24. امتیاز ابلیس کی سنت ہے
  25. جنت کی دنیا
  26. اجتہاد کا معاملہ
  27. قتل سب سے بڑی برائی
  28. ذاتی کمال، بصیرِ زمانہ
  29. قدرت کا نظام
  30. سب سے بڑا المیہ
  31. حکمتِ حیات
  32. حقیقی اطمینان
  33. دو دنیائیں
  34. انتہا پسندی
  35. معافی، رائے بدلنا
  36. کلام کا طریقہ
  37. افادہ اور استفادہ
  38. ہر صورتِ حال بہتر
  39. ہر آدمی ایک کیس ہے
  40. اپنی تعمیر آپ
  41. خبرنامہ اسلامی مرکز — 237

نبی امی

اُمی ہونے کا مطلب لوگ unlettered لیتےہیں- مگر یہ ناکافی ہے- رسول اللہ کے بارے میں آتاہے : کان طویل الصمت (مسند احمد: 20810)- یعنی آپ دیر تک چپ رہتے تھے۔مگر یہ چپ رہنا صرف چپ رہنا نہیں تھا- کیوں کہ ایک حدیث میں ہے کہ مجھ کو 9باتوں کا حکم دیاگیا ہے۔ ان میں سے ایک ہے:أن یکون صمتی فکراً(جامع الاصول:9317 )- یعنی میری خاموشی سوچنا ہو- اسی طرح ایک صحابی آپ کے بارے میں کہتے ہیں:متواصل الاحزان دائم الفکرة (المعجم الکبیر:414)۔ اسی طرح نبوت سے پہلے آپ کا معمول تھا کہ آپ غار حرا میں جاتے اور وہاں کئی دن تک ٹھہرتے۔ حضرت عائشہ بتاتی ہیں کہ وہاں بھی آپ اپنا وقت غوروفکر میں گزارتے تھے۔ اس قسم کی روایتوں سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امی (unlettered)اس معنی میں تھے کہ آپ لکھی ہوئی چیز پڑھ نہیں سکتے تھے۔ لیکن آپ کا تدبر اور غور وفکرہر وقت جاری رہتاتھا۔ تخلیقی فکر (creative thinking) کے اعتبار سے آپ اعلی ترین سطح پر تھے۔original + quote

کتاب کے مطالعہ سے آپ کو انفارمیشن ملتی ہے-مگر غور وفکر کرنےسے تخلیقی فکر آتی ہے۔ غوروفکر کے ذریعہ آدمی معلومات کا تجربہ کرتا ہے۔ غوروفکر کے درمیان اس کی ذہنی صلاحیت ارتقا کرتی رہتی ہے۔ غوروفکر کے ذریعہ آدمی کا potential ان فولڈ (unfold)ہوتا ہے۔ اسی کے ساتھ پیغمبر اسلام منفی سوچ (negative thinking) سے پوری طرح محفوظ تھے۔ یہ صفت بھی آپ کے لئے ذہنی ارتقا کا ذریعہ تھی۔ حدیث میں آیا ہے کہ مجھے قرآن دیاگیا ومثلہ معہ (مسند احمد: 17174)۔ یہ قرآن کے ساتھ مثل قرآن کیاہے۔ یہ تدبر اور تفکر کے ذریعہ ذہنی ارتقا ہے۔رسول اللہ کا کیس، ریموٹ کنٹرول کا کیس نہیں تھا۔رسول کا امی ہونا بھی ایک سنت ہے۔ یعنی مطالعہ کتاب کے علاوہ دوسرے ذرائع سے اپنا ذہنی ارتقا کرنا۔ مطالعہ کتب سے آدمی اگر ایک فی صد جانتا ہے تو تدبر اور تفکر کے ذریعہ 99 فی صد۔امّی پلس ہونا ایک پازیٹیو کوالٹی (positive quality) ہے۔original + quote